Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعداد بڑھانے سے کیا ملا؟

 محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ 2018ءمیں محکمے کے اخراجات گھٹ کر 7.2 ارب ریال ہوگئے۔ فوٹو الشرق الاوسط
چند برس پہلے تک سعودی عرب میں صرف 3بین الاقوامی ہوائی اڈے ہوتے تھے۔ ان میں سے ایک جدہ، دوسرا ریاض اور تیسرا دمام میں تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعداد 13تک پہنچ گئی۔ اس سے سعودی عرب کو کیا ملا؟
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ حال ہی میں 7ڈومیسٹک ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل کا درجہ دیا گیا۔ جس سے سعودی عرب میں بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعداد 13تک پہنچ گئی۔ اس کی بدولت آمدنی میں 5فیصد کا اضافہ ہوا۔ سعودی عرب جلد ہی ایئر سیکیورٹی کنٹرول کے لیے ریجنل آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر کا میزبان ہوگا۔

 مملکت کی شہری ہوابازی کی تاریخ میں پہلی بار مسافروں کی تعداد میں 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فائل فوٹو

سعودی عرب میں شہری ہوابازی کا شعبہ معیار اور تعداد ہر لحاظ سے فروغ پارہا ہے۔ اس سے مجموعی قومی پیداوار میں شہری ہوابازی کا حصہ بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے 2018ءکے دوران ماتحت کمپنیوں اور اپنے اداروں سے اچھی آمدنی حاصل کی۔ مجموعی آمدنی 8.8ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔ 2017ءکے مقابلے میں 2018ءکے دوران آمدنی 5فیصد زیادہ ہوئی۔
محکمہ شہری ہوابازی نے 2018ءکی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2018ءمیں محکمے کے اخراجات گھٹ کر 7.2 ارب ریال ہوگئے۔ 2017ءکے مقابلے میں اخراجات 12فیصد کم ہوئے۔ 2017ءمیں اخراجات 8.2ارب ریال کے لگ بھگ ہوئے تھے۔ 
گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 2018ءکے دوران سعودی ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والوں اور یہاں سے بیرون مملکت جانے والی پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ مملکت کی شہری ہوابازی کی تاریخ میں پہلی بار مسافروں کی تعداد میں 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 2018ءمیں سعودی ہوائی اڈوں سے گزرنے والے مسافروں کی تعداد 99.86ملین سے تجاوز کر گئی۔ یہاں سے 771.8ہزار پروازیں روانہ ہوئیں۔ یہ 2017ءکے مقابلے میں 4.1فیصد زیادہ تھیں۔
             
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

 

شیئر: