Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن خریداری پر کسٹم ادا کرنا ہو گا

محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ سپلائرز ڈیوٹی کی رسید صارفین کو فراہم کریں ۔ فوٹو ۔ اخبار 24
سعودی عرب میں اب بیرون ملک سے آن لائن خریداری پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ محکمہ کسٹم نے خبردار کیا ہے کہ وہ افراد جو مختلف ویب سائٹس  کے ذریعے بیرون ملک سے مختلف اشیا خریدتے ہیں قانون کے مطابق اب انہیں خریداری پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
عربی روزنامہ الوطن نے سعودی محکمہ کسٹم کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ’وائٹ فرائیڈے‘ کے عنوان سے مختلف تجارتی ویب سائٹس پر رعایتی سیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔
آن لائن خریداری پر مصنوعات کی قیمت اور شپنگ چارجز ملا کر اگر خریدی جانے والی اشیا کی مجموعی قیمت 1000 ریال یا اس سے زائد ہو گی تو اس پر کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

آن لائن خریداری کے وقت  مشکوک لنک کو کلک نہ کیا جائے۔  فوٹو: فنائنشل ایکسپریس 

محکمہ کسٹم نے اس ضمن میں تاجروں اور آن لائن سپلائرز سے کہا ہے کہ وہ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے بعد رسید ضرور حاصل کریں تاکہ وہ اپنے صارفین کو فراہم کی جاسکیں۔
دوسری جانب سے محکمہ کسٹم کے ذرائع نے آن لائن خریداری کرنے والوں کو انتباہ دیا ہے کہ ایسی اشیا سے اجتناب برتیں جومملکت میں منع ہیں۔ 
اس ضمن میں آن لائن خریداری کے نگران ادارے کا کہنا ہے کہ صارفین کسی بھی ویب سائٹ سے آن لائن خریداری کرنے سے قبل اس امر کی یقین دہانی کر لیں کہ ویب سائٹ جعلی نہ ہو تاکہ کسی قسم کی دھوکے بازی کا شکار نہ ہوں۔ 
آن لائن خریداری کے وقت کسی بھی صورت میں ادائیگی ’وائی فائی‘ نیٹ ورک کے ذریعے نہ کی جائے۔ صارفین اس امر کی یقین دہانی کریں کہ موبائل فون یا کمپیوٹر پر آنے والا کوئی بھی مشکوک لنک کو کلک نہ کیا جائے۔ 
مشکوک لنک کو کلک کرنے سے اگر وہ ہیکنگ سافٹ ویئر ہو تو اس سے آپ سسٹم ہیک ہو نے کا اندیشہ رہتا ہے۔ وائرس سے بچنے کے لیے غیر معمولی اور مشکوک لنک کو کلک کرنے سے اجتناب برتیں۔ 
آن لائن خریداری کرنے والے اپنے سسٹم میں ہمیشہ معیاری اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے خود کو اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ سسٹم کو وائر س سے محفوظ رکھا جاسکے۔ 
آن لائن خریداری کے لیے مشکوک اور غیر معروف ویب سائٹس سے ہمیشہ اجتناب برتا جائے کیونکہ مشکوک اور غیر معروف ویب سائٹس خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: