Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی بیٹسمن دوسری اننگز میں بھی ناکام

دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے باز دباؤ کا شکار رہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار ہے۔ 
اتوار کو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جب بارش کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت 39 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تین وکٹیں گر چکی تھیں جبکہ اننگز سے شکست سے بچنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے۔ 
دوسری اننگز میں امام الحق صفر، اظہر علی نو اور بابر اعظم آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے دو، جبکہ مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز ہی بنا سکی اور فالو آن کا شکار ہوئی تھی۔

یاسر شاہ نے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی (فوٹو اے ایف پی)

پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے اپنے کیرئر کی پہلی سینچری مکمل کی تھی اور 113 رنز بنا کر کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے سکور 589 کے جواب میں پاکستانی دباؤ کا شکار رہے اور وکٹیں گنواتے رہے۔
بابر اعظم اور یاسر شاہ نے 105 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس سے پاکستانی اننگز کو کچھ سہارا ملا تاہم بابر اعظم اس سیریز میں دوسری مرتبہ اپنی سینچری مکمل نہ کر پائے اور 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 
اس کے بعد محمد عباس اور یاسر شاہ کے درمیان 87 رنز کی پارٹز شپ قائم ہوئی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگر میں پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز پر اننگز ڈکلیئر کی تھی، جس میں ڈیوڈ وارنز 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مارنس لابوشین 167 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار ہوئے۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شیئر: