Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے اداروں کو سرکاری فیس واپس

 چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو 691 ملین ریال واپس کیے گئے ہیں۔ فائل فوٹو
سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی پبلک اتھارٹی ’منشآت‘ کے گورنر انجینیئر صالح الرشید نے کہا ہے کہ 7 ہزار 500 اداروں کو سرکاری فیس واپس کی گئی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق انجینیئر صالح الرشید ریاض ایوان صنعت و تجارت کے زیر انتظام گول میز پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔
انجینیئر صالح الرشید کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو 691 ملین ریال واپس کیے گئے ہیں۔

 دنیا کے متعدد ممالک میں چھوٹے اور درمیانے اداروں کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔ فوٹو اخبار 24

صالح الرشید نے مزید بتایا کہ وزارت محنت کے تعاون سے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے جسے تجارتی سہو لتوں کا نام دیا گیا ہے۔
اس کے تحت چھوٹے اور درمیانے سائز کے ان اداروں کے ایسے مالکان کو جو اپنے اداروں میں خود کام کر رہے ہیں کو فوری ویزے جاری کیے گئے۔ انہیں نطاقات پروگرام میں اندراج کے لیے ایک سال کی چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ 
’ادارے نے سمارٹ فونز پر ایک تجرباتی ایپلی کیشن جاری کی ہے جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کے مالکان کو مالیاتی، مارکیٹنگ اور تجارتی سکیموں میں مشاورت کی سہولت دینا ہے۔ انہیں کسی بھی تجارتی منصوبے کے منافع بخش ہونے کا جائزہ بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔‘
ریاض ایوان تجارت کے چیئرمین العجلان نے پروگرام میں کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی سرپرستی کی جا رہی ہے اور یہ ادارے قومی پیداوار میں اہم حصہ ڈال رہے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: