Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے اداروں کو 9 ویزے فوری دیئے جائیں گے، وزارت محنت

ریاض۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے حجم کے اداروں کو 9 ویزے فوری دیئے جاسکیں گے۔ انہیں 9 سہولتیں دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں اور مارکیٹ میں اپنا مقام بناسکیں۔ وزارت محنت اور چھوٹے و درمیانے اداروں کی اتھارٹی " منشات" نے منگل کو ریاض میں اس حوالے سے معاہدہ کرلیا۔ وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی وزیر محنت احمد الراجحی اور وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد الشیخ بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ وزارت محنت کی جانب سے معاہدے پر نائب وزیر ڈاکٹر عبداللہ ابو ثنین اور منشات کی جانب سے اس کے گورنر صالح الرشید نے دستخط کئے۔ معاہدے کا مقصد چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی مدد کرنا ہے اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ مقامی شہری ان میں سرمایہ لگائیں اور قومی پیداوار میں اپنا حصہ بڑھائیں۔ 9 سہولتوں کی تفصیلات کے ضمن میں بتایا گیا ہے کہ اول تو ان اداروں کے مالکان کو 9 ویزے فوری دیئے جاسکیں گے دوسری سہولت یہ ہوگی کہ ایک برس تک ان اداروں کو نطاقات پروگرام میں اندراج سے چھوٹ دی جائے گی۔ تیسری سہولت یہ ہوگی کہ " مراس" کے ذریعے ویزوں کا بیلنس طلب کرنے کی سہولت بھی ہوگی ۔ ان اداروں میں تعینات کئے جانے والے سعودی ملازم کو فوراً ہی نطاقات کے زمرے میں شمار کرلیا جائے گا۔ انہیں "طاقات" ویب سائٹ پر اشتہار سے استثنیٰ کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ اس پروگرام میں فروغ سماجی فنڈ اور فروغ افرادی قوت فنڈ بھی تعاون دیں گے۔ 
 

شیئر: