Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شناختی کارڈ پر تصویر، خواتین ’ہلکا میک اپ‘ کر سکتی ہیں

شناختی کار ڈ کے لیے تصویر بنانے وقت بال دکھائی نہیں دینے چاہئیں (فوٹو: ہی میگزین)
سعودی خواتین اب ہلکے میک اپ کے ساتھ شناختی کارڈ کے لیے تصویر بنوا سکتی ہیں تاہم ان کے بالوں کا ڈھکا ہونا لازمی ہے۔
سعودی سول افیئرز ( الاحوال المدنیہ) کے ادارے نے ایک خاتون کے استفسار پر کہا ہے کہ ’ہلکے میک کے ساتھ شناختی کارڈ کے لیے تصویر بنوائی جا سکتی ہے۔‘
پہلے سعودی عرب میں شناختی کارڈ پر خواتین کی تصویر نہیں لگائی جاتی تھی۔ تصویر کے خانے میں ’خاتون‘ لکھا جاتا تھا۔
مزمز نیوز نے سول افیئرز کے ٹوئٹر ہینڈل پر پوچھے گئے سوال کے حوالے سے لکھا ہے کہ اب خواتین میک اپ کروا کر تصویر اتروا سکتی ہیں۔ 
ادارہ سول افیئرز نے خواتین کی تصویر کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے سر کو رومال یا دوپٹے سے اس طرح ڈھکیں کہ بال دکھائی نہ دیں۔
کارڈ بنواتے وقت چشمہ یا کانٹیکٹ لینس استعمال کرنا منع ہے خاص کر وہ لینس جن سے آنکھوں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔
ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ ’تصویر اتارتے وقت اگر خواتین ہلکا میک اپ کرنا چاہے تو کوئی مضائقہ نہیں تاہم میک اپ اتنا گہرا نہ ہو کہ شکل ہی تبدیل ہو جائے۔‘

شیئر: