Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی بہترین فلم ڈائریکٹر بن سکتے ہیں‘

یہاں فلم شعبے میں جوش وخروش کی کمی نہیں۔ فوٹو۔ عرب نیوز
سعودی عرب میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے، یہ بات عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی فلم ساز اینڈرس گومیز نے کہی ہے۔ وہ ریاض سیزن کے سلسلے میں جاری سعودی میڈیا فورم میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز نے کہا کہ یہاں فلم انڈسٹری کو دوام بخشنے کے لیے حکومتی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے پاس مالی وسائل ہیں اپنی فلمی صنعت تشکیل دے سکتا ہے۔ فوٹو۔ ٹوئٹر

عرب نیوز کے مطابق پروڈیوسر اینڈرس نے رواں سال فلم ’Born A King‘ بنائی ہے اور اب ’Champions‘ کے نام سے ایک نئی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس فلم کی مکمل شوٹنگ جدہ میں ہوگی جس کے تمام شعبوں میں کام کے لیے کارکنان کی سعودی عرب سے تلاش کی جائے گی۔ ستمبر 2020 تک فلم بننے کا امکان ہے۔
100سے زیادہ فلمیں بنانے والے 76 سالہ فلمساز نے کہا کہ یہاں فلم بنانے میں دلچسپ چیز یہ ہے کہ ہم صرف فلم نہیں بنا رہے بلکہ یہاں فلم انڈسٹری کا اہتمام کر رہے ہیں، یہاں اس شعبے میں جوش وخروش کی کمی نہیں، ایک مضبوط انفراسٹریکچر کے لیے حکومت کو ایک فریم ورک دینے کی ضرورت ہے۔ 

ہم صرف فلم نہیں بنا رہے بلکہ یہاں فلم انڈسٹری کا اہتمام کر رہے ہیں۔ فوٹو۔ ٹوئٹر

اس کے لیے ٹیکس میں رعایت اور سبسڈی کے ساتھ ایک واضح لائحہ عمل تیار کیا جائے جس میں یہ پتہ چلے کہ کون سی غیر ملکی فلمیں آسکتی ہیں اور ان کا ضابطہ کار کیا ہے۔
 سعودی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے فلمی صنعت میں دلچسپی کے ساتھ غیر ملکی فلموں کی بھرمار میں کمی واقع ہو گی۔ 
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز گومیز نے کہا کہ سعودی عرب ایک مضبوط ملک ہے، اس کے پاس مالی وسائل ہیں جو اپنی فلمی صنعت تشکیل دے سکتا ہے جس میں یہاں کے ماحول اور رسم و رواج کو فروغ دیا جانا چاہئے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں زیادہ فلمیں اور ٹی وی ڈرامے بنائے جائیں۔ یہاں ایک سال میں جب 50  یا 60 فلمیں تیار ہوں گی تو بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔ اس صنعت میں سعودی نوجوانوں کو آگے آنے کے لیے مدد اور سرپرستی درکار ہے۔
اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اینڈرس نے کہا ’میں نے اپنی حالیہ فلم ’Born A King‘ میں تقریباً ایک سو مقامی افراد کی خدمات حاصل کیں اور محسوس کیا ہے کہ ان میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے وہ بہترین ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بن سکتے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ’Champions‘ ہسپانوی فلم کا ری میک ہے۔ انہیں امید ہے کہ وہ جنوری 2020 میں فلم ’Champions‘ پر کام کا آغاز جدہ سے کریں گے اور اس کا سٹاف اور اداکار سعودی عرب سے ہوں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: