Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بچوں کے جذبات کی ترجمانی کا ہنر‘

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جدہ کے ایک شاپنگ مال میں بچوں کو جذبات کے اظہار اور خود اعتمادی سکھانے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 
ایونٹ جدہ کے ممتاز سکول فیوچر ایکسپرٹ اور الاندلسیہ کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں دیگر متعدد تعلیمی اور تربیتی اداروں نے بھی حصہ لیا۔ 
بچے کھیل کھیل میں وہ کچھ سیکھ سکتے ہیں جو کلاس روم میں نہیں سیکھ سکتے۔ اسی اصول کے تحت ماہرین تربیت نے کلرنگ،  پینٹنگ، کہانی اور دیگر مختلف ایکٹویٹیز کے ذریعہ مختلف ہنر سکھائے۔ 

مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بچے کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں

فیوچر ایکسپرٹ کی بانی اور پروگرام کی منتظم ریم بخیت نے بتایا کہ’ ہم بچوں کو جذبات کی ترجمانی کا ہنر سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بچے کسی کی مدد کے بغیر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ بچوں کو سکھایا جائے کہ جب درد ہورہا ہو تو وہ کہے کہ مجھے درد ہے، بھوک لگی ہے، مجھے کس چیز سے ڈر لگتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ گھروں میں بچوں کی تربیت و تعلیم کے ساتھ ان میں خود اعتمادی بھی پیدا کی جائے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں۔ بچوں کی باتوں کو توجہ سے سنا جائے۔‘
ریم بخیت نے کہا ہے کہ ’ اس پروگرام میں 18 سٹال لگے ہیں اور ہر ایک میں کھیل ہی کھیل میں بچوں میں خود اعتمادی اور جذبات کی ترجمانی کے علاوہ نفسیاتی طور پر مطلوب ہنر سکھائے جار ہےہیں۔‘

شیئر: