Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: پیٹرول سٹیشن کے ٹینک میں دھماکہ

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور تک سنی گئی ۔ فوٹو ۔ اخبار 24
مدینہ منورہ میں ایک پیٹرول سٹیشن کا زیرزمین ٹینک زور دار  دھماکے سے پھٹ گیا ۔ ٹینک میں گیس کا دباؤ اس قدربڑھ گیا تھا کہ اس نے ٹینک کے ڈھکن اور فرش کو دھماکے سے اڑا دیا ۔
سٹیشن پر موجود اہلکار اور وہاں پیٹرول بھروانے کے لیے آنے والے دھماکے سے خوف زدہ ہو کر وہاں سے دور ہو گئے۔ سٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے ٹینک کا ڈھکن جدا ہو کر کئی فٹ اوپر اچھلا جبکہ ٹینک کا کنکریٹ فرش بھی اکھڑ گیا ۔
دھماکے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وہاں موجود لوگ دھماکے سے خوف زدہ ہو کر دور بھاگ گئے۔ ایک شخص جو پیٹرول بھروا رہا تھا دھماکہ ہوتے ہی گاڑی بھگا کر لے گیا۔ 
شہری دفاع کی جانب سے پیٹرول سٹیشن کو سیل کر دیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: