Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جنید جمشید اب بھی دلوں میں زندہ‘

جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے۔ فوٹو: فیس بک
معروف سماجی شخصیت، نعت خواں اور سابقہ گلوکار جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے ہوئے تین سال بیت گئے لیکن سوشل میڈیا دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کے وہ اپنے پرستاروں بلکہ تمام پاکستانیوں کے دل میں اب تک زندہ ہیں۔
جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے۔ ان کی اہلیہ بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگ ئی تھیں۔
اس واقعہ نے پاکستانی عوام کو  افسردہ کر دیا تھا اور اس کا اندازہ بخوبی اس بات سے ہوتا ہے کہ آج بھی لوگ جنید جمشید کو انہماک سے یاد کر رہے ہیں۔
جنید ستمبر 1964 میں پیدا ہوئے اور آپ نے لاہور کی ایک جامعہ سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن کچھ عرصہ فضائیہ میں برسر روزگار رہنے کے بعد آپ نے موسیقی کو اپنا لیا۔
1994 میں آپکی پہلی گانوں کی البم منظرِ عام پر آئی۔ البتہ، 2004 میں آپ نے موسیقی کو خیر آباد کہہ کر مذہبی تعلیمات اور تبلیغ کا راستہ اختیار کرلیا۔
انکو یاد کرتے ہوئے محمد اویس نامی ٹوئٹر کے صارف نے لکھا ہے کہ تین سال تو گزر گئے لیکن جنید اب تک دلوں میں زندہ و جاوید ہیں۔‘
علیم قریشی نامی صارف نے اس موقع پر جنید جمشید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انکا ایک حمدیہ کلام اپنی آواز میں پڑھا ہے جسے جنید کے چاہنے والوں نے خوب پزیرائی بھی دی ہے۔
 
 
نامور کرکٹر محمد حفیظ نے بھی ٹوئٹر پر جنید کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جنید کو نہیں بھولے جو ہر کسی کے کام آتے تھے۔‘

شیئر: