Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران جنگ اسرائیل کے لیے ’نعمت‘ ہے: اسرائیلی وزیر کا بیان

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جمعرات کو کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی مخصوص ’ٹائم فری‘ موجود نہیں ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یروشلم: ایک اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں اسرائیل کے لیے ’بڑی نعمت‘ ثابت ہو رہی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ سے تعلق رکھنے والے وزیر زیو ایلکن  نے کہا کہ بحث اس بات پر نہیں ہونی چاہیے کہ جنگ کب ختم ہوگی، بلکہ اس پر ہونی چاہیے کہ نقصان کو کیسے مزید طویل اور گہرا کیا جائے۔
انہوں نے اسرئیلی فوجی کی ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’مہم کا ہر دن ریاستِ اسرائیل کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔‘
ایو ایلکن اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے بھی رکن ہیں، جو بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کی منظوری دیتی ہے۔
اسرائیل اور امریکہ نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، جس کے بعد ایک ایسی جنگ کا آغاز ہوا جو پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جمعرات کو کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی مخصوص ’ٹائم فری موجود نہیں ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’یہ بالآخر صدر کے فیصلے پر منحصر ہوگا کہ ہم کب یہ کہیں کہ ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔‘

شیئر: