Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپ سے 35 برس سے لاپتہ سعودی کی تلاش

ظافر آل تالیہ اپنے والد کے خوف کی وجہ سے کہیں چلا گیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
کار سکریچنگ کا شوقین سعودی باشندہ  ظافر آل تالیہ 35 برس سے لاپتہ ہے اور وہ اپنے والد کے خوف سے آج تک گھر لوٹ کر نہیں آیا ۔
35 برس قبل ریاض میں گاڑی سے سکریچنگ کے دوران دوستوں نے ظافر آل تالیہ کو بتایا کہ اس کے والد سخت غصے میں ہیں اور اسے تلاش کر رہے ہیں۔ والد کے غصے کا سن کرظافر آل تالیہ کہیں چلا گیا۔ دن مہینے اور مہینے سالوں میں بدل گئے مگر وہ اپنے گھر کا راستہ ہی بھول چکا تھا۔

کا رسکریچنگ کا شوقین سعودی باشندہ 35 برس سے لاپتہ ہے۔ فوٹو: عاجل

 عاجل نیوز کے مطابق ظافر آل تالیہ کے بھائی ابوسند نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بھائی کو ہر جگہ تلاش کیا۔ ’اب بھی مایوس نہیں ہوں اس لیے ان کی تصویر ہر جگہ بھیجی۔‘
’سوشل میڈیا کی مخصوص ایپلیکیشن ’ فیس ایپ‘ استعمال کرتے ہوئے اس کے ممکنہ خدوخال (35 برس بعد والی تصویر بھی) سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تاکہ اگر کسی کی نظر اس پر پڑے تو اطلاع دے مگر ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی۔‘
ابوسند کا کہنا تھا کہ والدین انتقال کر چکے ہیں۔ اپنے بھائی کو خلیجی ممالک میں بھی تلاش کیا مگر کہیں سے سراغ نہیں ملا۔
ان کے بھائی کے مطابق ابتدا میں جب ظافر گھر سے گیا تو لینڈ لائن سے وقتاً فوقتاً والدہ سے باتیں کیا کرتا تھا اور یہی کہتا تھا کہ وہ خیریت سے ہے جلد گھر آجائے گا۔ ’اس بات کو بھی برسوں گزر گئے۔ اب اس کا ٹیلی فون آتا ہے اور نہ اس کا کوئی سراغ ہے کہ وہ کہاں ہے۔‘ 
 

شیئر: