Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام: پانی کے استعمال میں کمی پر غور

عملدرآمد کرنے سے قبل متعلقہ محکمہ تجربے کی کامیابی کا اندازہ کرے گا۔ (فوٹو سعودی گزٹ)
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ حرم کے وضو خانوں میں پانی کے استعمال میں65 فیصد کمی لانے پر غورکر رہی ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق حرم مکہ اور مسجد نبوی کے لئے جنرل اتھارٹی نے باتھ رومز میں پانی کی کھپت میں کمی لانے کے بارے میں ایک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔اس پر عملدرآمد چند مہینوں میں کر دیا جائے گا۔

وضوخانے جدید خطوط پر استوار کئے جائیں گے۔ ۔فوٹو۔ٹوئٹر

اس منصوبے پرسب سے پہلے تجرباتی طور پر کام حرم مکی کی ایک جانب کے وضوخانوں سے کیا جائے گا جس میں کامیابی کے بعد دیگر غسل خانے اور وضوخانے جدید خطوط پر استوار کئے جائیں گے۔
اس منصوبے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے سے قبل متعلقہ محکمہ تجربے کی کامیابی کا اندازہ کرے گا۔

حج سے قبل اس منصوبے کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔۔ فوٹو۔ٹوئٹر

انتظامیہ کے مطابق غسل خانوں اور بیت الخلاءمیں پانی کی کھپت کو کم کرنے کے لئے جدید طریقوں کا استعمال کیا جائے گا اورآئندہ حج سے قبل اس منصوبے کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
حرم شریف میں آنے والوں کے لیے اطراف میں 5660 غسل خانے ہیں اور اس کے علاوہ وضو کرنے کے لیے 2241 جگہیں متعین ہیں۔

شیئر: