Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے صحنوں میں چھتریاں

مسجد الحرام (مکہ مکرمہ )کے صحنوں میں سائبان کی تنصیب کا کام حج سیزن کے فوری بعد شروع کیا جائےگا ۔
مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے ساتھ مسجد نبوی شریف ( مدینہ منورہ ) کے صحنوں کے باقی حصے میں بھی دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رواں حج موسم ختم ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا ۔ آئندہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔
سبق ویب کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تعمیر و توسیع اور تزئین و خدمات کے سارے منصوبے آئندہ 2برسوں کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے ۔
 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300سے زےادہ دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی۔خانہ کعبہ کے اطراف صحن میں بھی سائبان نصب ہو گا ۔ اسکی بدولت زائرین کو طواف اور نماز میں آرام و راحت نصیب ہو گا ۔
السدیس نے توجہ دلائی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان نے اس احساس کے تحت کہ زائرین کو طواف ، نماز ، عباد ت اور آنے جانے میں دھوپ کے مسئلے سے دوچار نہ ہونا پڑے دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اعلیٰ قیادت کے حکم کے مطابق یہ کام اعلیٰ اور معیاری شکل میں انجام دیا جائے گا۔

شیئر: