Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان،جی سی سی سیکریٹری جنرل ملاقات

خلیجی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اتوار کو ریاض میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے ملاقات کی ہے۔ خلیجی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منگل 10دسمبر ریاض میں 40 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس ہوگی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کونسل کے رکن ممالک کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کردیے۔ 
جی سی سی میں سعودی عرب کے علاوہ کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور سلطنت عمان شامل ہیں۔

ریاض میں منگل 10دسمبرکو 40 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس ہوگی۔

 ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے شاہ سلمان سے مشترکہ خلیجی جدوجہد کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔
 قبل ازیں سعودی کابینہ نے اپنے اجلاس میں کہا تھا کہ خلیجی کانفرنس میں مختلف شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان تعاون اور یکجہتی کے فروغ میں معاونت، اہم مسائل پر غور، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور بین الاقوامی و علاقائی سیاسی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
 کا بینہ کے مطابق خلیجی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کے حوالے سے کہا کہ اس سے خلیجی ممالک میں استحکام پیدا ہو گا۔
یاد رہے کہ کویتی وزیراعظم نے خلیجی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ یہ کانفرنس خلیجی ممالک کے درمیان مصالحت کی کانفرنس ثابت ہوگی۔ 
 تجزیہ نگاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ جی سی سی کے تین ممالک سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے جو قطر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اس موقع پر اس معاملے کو سلجھا لیا جائے گا۔

شیئر: