Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں میں کافی کی مقبولیت کیوں؟

فی سعودی ایک سال کے دوران 3 کلو گرام کافی استعمال ہو رہی ہے (فوٹو: الشرق الاوسط)
دنیا بھرکے باشندوں کا سب سے مرغوب اور پسندیدہ مشروب کافی ہے۔ اس کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔
عالمی اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں روزانہ 2 ارب سے زیادہ کافی پی جاتی ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق دسویں صدی میں جب سے کافی کا رواج شروع ہوا ہے اب تک اس کے بارے میں الف لیلوی کہانیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ ممکن ہے کافی کا رواج اس سے پہلے ہو۔ اس حوالے سے قصے کہانیاں پیش کی جاتی رہتی ہیں۔

دنیا میں روزانہ 2 ارب سے زیادہ کافی پی جاتی ہے (فوٹو: الشرق الاوسط)

 کافی کا دنیا بھر میں سماجی و ادبی شعبوں میں بڑا کردارہے۔ 
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے 2018 کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کافی پر سالانہ ایک ارب ریال سے زیادہ خرچ کررہا ہے۔ ڈالر میں یہ رقم 267 ملین کے لگ بھگ بنتی ہے۔ 
مملکت نے دنیا کے مختلف ممالک سے 60 ہزار ٹن سے زیادہ کافی درآمد کی۔ اندرون مملکت کافی کی سالانہ پیداوار ایک ہزار ٹن سے زیادہ نہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کافی کی پیداوار اس کی دو فیصد ضروریات بھی پوری نہیں کرتی۔
سعودی عرب نے کافی کی عالمی اور تاریخی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ریاض میں عالمی نمائش کا اہتمام کیا ۔ نمائش میں دنیا بھر سے کافی اور چاکلیٹ کے ماہرین شریک ہوئے۔ بڑی کمپنیوں اور عالمی شہرت یافتہ ایجنسیوں نے اپنے سٹال لگائے۔

کافی اور چاکلیٹ کی نمائش میں 117سے زیادہ کمپنیاں شریک تھیں (فوٹو: الشرق الاوسط)

کافی اور چاکلیٹ کی نمائش میں سعودی عرب اور بیرونی دنیا کی 117 سے زیادہ کمپنیاں شریک تھیں۔
بین الاقوامی کمپنیوں کا تعلق امریکہ، اٹلی، برازیل، انڈیا، فلپائن، انڈونیشیا، لبنان، عمان، مصر اور متحدہ عرب امارات سے تھا۔ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کا تعارف کرانے کے ساتھ مملکت میں سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا ہے۔
عالمی نمائش کے ترجمان عبدالوھاب العثمان نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’کافی کی مارکیٹ زبردست ہے۔ اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ نمائش کی بدولت اندرون سعودی عرب میں کافی کی پیداوار کے کلچر کو فروغ ملے گا۔ کافی کے کاشتکاروں اور اس سے دلچسپی لینے والوں کو ترغیب ملے گی۔‘

مملکت نے دنیا کے مختلف ممالک سے 60 ہزار ٹن سے زیادہ کافی درآمد کی (فوٹو: الشرق الاوسط)

 عبدالوھاب العثمان کے مطابق ’مختلف قسم کی کافی سعودی شہریوں میں مقبول ہے۔ جائزوں سے پتہ چلا ہے کہ فی سعودی ایک سال کے دوران تین کلو گرام سے زیادہ کافی استعمال کررہا ہے۔
 

شیئر: