Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب نیوز دو ’وان اِفرا‘ ایشیئن میڈیا ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

اسی زُمرے میں عرب نیوز کے ہفتہ وار گرین اینڈ بلیو سلسلے کے ایک حصے ’گریننگ دی روف ٹاپس‘ نے بہترین کلائمیٹ انفوگرافکس کا ایوارڈ جیتا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
عرب نیوز نے اپنے انفوگرافکس کے لیے 2026 کے وان اِفرا ایشیئن میڈیا ایوارڈز میں دو ایوارڈز جیت لیے ہیں۔  
عرب نیوز کے مطابق ’گرینڈائزر ایٹ 50‘ نے چھوٹے اور درمیانے میڈیا کے زمرے میں بہترین جنرل نیوز انفوگرافکس کا ایوارڈ جیتا۔ یہ ایک ڈِیپ ڈائیو پروجیکٹ تھا جو جاپانی اینیمے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کیا گیا تھا، جو مشرقِ وسطیٰ میں نسل در نسل ایک ثقافتی علامت بن چکا ہے۔
اسی زُمرے میں عرب نیوز کے ہفتہ وار گرین اینڈ بلیو سلسلے کے ایک حصے ’گریننگ دی روف ٹاپس‘ نے بہترین کلائمیٹ انفوگرافکس کا ایوارڈ جیتا۔
آب و ہوا سے متعلق اس انفوگرافک نے اخبار کے پرنٹ صفحے کا ساتھ دیا اور ایک آسان وژیول انداز کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا کہ کس طرح چھتوں کے باغات اور شہری ہریالی گرمی کو کم کر کے اور بائیوڈائیورسٹی کو سہارا دے کر عرب شہروں کو بدل رہی ہے۔
عرب نیوز کے کری ایٹیو ڈیزائن کے سربراہ عمر نشاشیبی نے کہا کہ ہمیں ان دو وان افرا ایوارڈز کو جیتنے پر بے حد فخر ہے۔
’گرینڈائزر ایٹ 50‘ ایک ایسے اینیمے کا جشن مناتا ہے جو پوری عرب دنیا میں ایک ثقافتی علامت بن گیا، جبکہ ’گریننگ دی روف ٹاپس‘ اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ شہر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’عرب نیوز میں ہمیں موضوعات کی ایک وسیع رینج کو کور کرنے کا موقع ملتا ہے، اس لیے دو بالکل مختلف کہانیوں کو بصری طور پر پیش کرنے پر یہ اعتراف ملنا اس کامیابی کو مزید خاص بناتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، اس کا سہرا اور بڑا شکریہ ہماری ڈیزائن اور ایڈیٹوریل ٹیموں کو جاتا ہے جنہوں نے آن لائن اور پرنٹ دونوں میں ان کہانیوں میں جان ڈالی۔‘

فروری میں اخبار نے 25ویں یورپی نیوز پیپر ایوارڈز میں سات انعامات جیتے تھے (فائل فوٹو: عرب نیوز)

چیف ایڈیٹر فیصل جے عباس کے تحت 2018 میں دوبارہ آغاز کے بعد سے عرب نیوز اب تک 173 بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکا ہے۔
فروری میں اخبار نے 25ویں یورپی نیوز پیپر ایوارڈز میں سات انعامات جیتے تھے، جن میں اس کی 50ویں سالگرہ کی کوریج پیش پیش تھی۔
حال ہی میں اس نے سوسائٹی فار نیوز ڈیزائن کے 47ویں سالانہ کری ایٹیو مقابلے میں آٹھ ایوارڈز آف ایکسیلنس جیتے ہیں، جن میں اس کی ’آئی آن آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘ کوریج اور ’گرین اینڈ بلیو‘ ماحولیات اور سٹوری پیج ڈیزائن پورٹ فولیوز شامل ہیں۔

 

شیئر: