Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موثر تعلیمی نظام کے لیے تربیتی ورکشاپ

تربیتی پروگرام عالمی بینک کے تعاون سے ایجوکیشن پالیسی ریسرچ سینٹر نے پیش کیا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارتِ تعلیم نے ’ایفیکٹو ریفارم فاؤنڈیشنز فار ایجوکیشن پالیسیز: ریسرچ اینڈ پالیسی میکنگ‘ کے عنوان سے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا ہے جسے عالمی بینک کے تعاون سے ایجوکیشن پالیسی ریسرچ سینٹر نے پیش کیا۔ 
عرب نیوز کے مطابق نو دسمبر سے 13 دسمبر تک جاری رہنے والے اس پانچ روزہ پروگرام کا مقصد تعلیم کی پالیسیوں پر تحقیق اور مطالعے میں دلچسپی رکھنے والے افراد ہیں۔ 
پروگرام کے موضوعات میں ایک موثر نظام تعلیم کا انتظام، اساتذہ کی مدد، تعلیم کی مالی اعانت کے تصورات اور ذرائع کو فروغ دینا، بچپن کی ابتدائی تعلیم کے لیے بنیادیں تعمیر کرنا اور طلبا کی تشخیص اور نصاب تعلیم کو تقویت دینا شامل ہیں۔

 پانچ روزہ پروگرام کا مقصد تعلیم کی پالیسیوں پر تحقیق اور مطالعے میں دلچسپی رکھنے والے افراد ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ابراہیم البدیوی نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد تربیت حاصل کرنے والوں کو تعلیم کی پالیسیوں کے سب سے اہم امور سے روشناس کروانا ہے۔ اس طرح تعلیمی پالیسیوں اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے شعبے میں صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا جائے۔
انہوں نے سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم اور ورلڈ بینک کے مابین شراکت داری پر بھی روشنی ڈالی جس کا مقصد سعودی قیادت کی امنگوں اور عزائم کے مطابق تعلیمی نظام کو ترقی دینے کے پروگراموں کو نافذ کرنا ہے۔

شیئر: