Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کی اطلاع دینے والے محفوظ ہوں گے  

سرکاری ملازمین کو آمد ن سے زائد اثاثوں کی وضاحت دینا ہو گی ۔فوٹو ، عکاظ اخبار
سعودی عرب میں محکمہ انسداد بدعنوانی کے ترجمان عبدالرحمن العجلان کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کو ہر طرح کا  تحفظ فراہم کیاجائے گا۔
مملکت میں ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے محکمہ کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
مقامی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محکمہ انسداد بدعنوانی کے ترجمان العجلان نے مزید کہا کہ ’بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے  حوالے سے ایوان شاہی سے جاری احکامات میں واضح ہیں ، کسی بھی نوعیت کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔‘

اطلاع دینے والے کی معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں ۔ فوٹو ، سوشل میڈیا 

مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے بارے میں متعدد بار واضح طور پر کہا جاچکا ہے کہ بدعنوانوں کے بارے میں مصدقہ اطلاع فراہم کرنے والے کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا، اطلاع دینے والوں کے روزگا راور معمولات زندگی قطعی طور پر متاثر نہیں ہونگی۔
العجلان نے مزید کہا کہ ’محکمہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے جامع پروگرام جاری کیا گیا ہے جس میں مصدقہ اطلاع دینے والے کا نام اور دیگر اہم معلومات مکمل طور پر خفیہ رکھی جاتی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔‘
واضح رہے گذشتہ روز جمعرات کو ایوان شاہی سے جاری احکامات میں مملکت میں مالیاتی و انتظامی بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کے لیے نئے ضوابط کی منظور ی دیتے ہوئے اس زمرے میں کام کرنے والے 3 اداروں کو یک جا کر کے انہیں ایک ادارہ بنا دیا ہے جسے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کا نام دیا گیا ہے۔
ادارے کو پبلک پراسیکیوشن کا بھر پور تعاون حاصل ہو گا تاکہ مالی یا دیگر بدعنوانی کی جامع انداز میں تحقیقات کرکے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔
ادارے کو جاری شاہی احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین جن کے غیر معمولی اثاثے ہیں ان کے خلاف جامع اندازمیں تحقیقات کی جائیں اگر ملازمین کے اثاثے ان کی آمدنی سے زائد ہوں تو انکے خلاف مقدمہ دائر کیاجائے ۔ 

شیئر: