Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بندرگاہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا معاہدہ

سعودی عرب کی قومی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گےفوٹو: ٹوئٹر
دبئی انٹرنیشنل سی پورٹس ایک معاہدے کے تحت جدہ اسلامی بندرگاہ پر کنٹینرز سٹیشن جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون کرے گی۔ اس حوالے سے تفصیلات طے پاگئی ہیں۔
البیان اخبار کے مطابق سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کی نجکاری کی نگراں کمیٹی نے دبئی انٹرنیشنل سی پورٹس اور بوابة البحر الاحمرسٹیشن کمپنیوں کے ساتھ جدہ اسلامی بندرگاہ میں کنٹینرزسٹیشنوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں چلانے کے معاہدوں کی منظوری دے دی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں فروری 2019 کے دوران سی پورٹس جنرل اتھارٹی ’موانی‘ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔ نئی منظوری انہی یادداشتوں پر عمل درآمد کے حوالے سے دی گئی ہے۔

جدہ اسلامی بندرگاہ میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔فوٹو: ٹوئٹر

اس کے بموجب لاجسٹک خدمات اور قومی صنعت کو فروغ دینے کے پروگرام سے متعلق وہ اہداف پورے ہوں گے جو سعودی وژن 2030 میں متعین کیے گئے ہیں۔
رواں ماہ بی او ٹی کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ دبئی انٹرنیشنل سی پورٹس اور بوابتہ البحر الاحمر جدہ اسلامی بندرگاہ پر کنٹینرز سٹیشن جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ نظم و نسق بھی دیکھے گی۔
معاہدے کی بدولت سعودی عرب کی قومی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔جدہ اسلامی بندرگاہ میں سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
 

شیئر: