Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی میں تیز آواز میں میوزک لگانے پر چالان 

شاہراہوں پر کار اسکریچنگ کرنا بھی قانون شکنی ہے ۔ فوٹو  ۔ البیان اخبار 
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں بلند آوازمیں موسیقی لگانا اور سائیلنسرزکی جگہ خوفناک آواز والے سائونڈ بوسٹر لگانا خلاف قانون ہے جس پر 4 سو درھم کا  چالان کیا جائے گا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ دوسروں کا  خیال رکھیں ۔ 
متعدد شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات جس میں کہا گیا تھا کہ نوجوان اپنی گاڑیوں میں انتہائی بلند آواز میں موسیقی لگاتے ہیں جبکہ بعض لڑکے گاڑیوں کے سائلنسرز میں سائونڈ بوسٹر لگا تے ہیں جس سے گاڑی کی آواز انتہائی خوفناک ہو جاتی ہے ۔ 
شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز آواز میں موسیقی اور سائونڈ بوسٹر ز کی وجہ سے انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گھرو ںمیں بیمار افراد اور چھوٹے بچے اس طرح کی آواز وں سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں ۔

بلند موسیقی سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فوٹو ۔سوشل میڈیا 

 امارات ٹوڈے کے مطابق ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق شاہراہوں پر شور کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ایسی گاڑیوں کے ڈرائیور ز کے خلاف فوری چالان کیاجائے گا جو اپنی گاڑی میں انتہائی تیز آواز میں موسیقی کا استعمال کرے گا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر 4 سو درھم چالان اور ڈرائیورکے 4 پوائنٹس بھی کم کر دیئے جائیں گے ۔ قانون سب کے لیے یکسا ں ہے ۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ دوسروں کے آرام و سکون کا بھی خیال رکھیں ۔
اس ضمن میں اماراتی اخبار کا کہنا تھا کہ دبئی میں نوجوان گاڑیوں کے سائلینسرنکال کر انکی جگہ سائونڈ بوسٹرز نصب کر لیتے ہیں ۔ گاڑی کا ایکسیلٹر دبانے سے انتہائی خوفناک آواز آتی ہے ۔ شور سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
ٹریفک پولیس کو متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد اس حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے تاکہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ۔ دریں اثناء پولیس ذرائع کاکہنا تھا کہ پہلے ہی یہ قانون رائج ہے کہ جو گاڑیاں غیر معمولی آواز نکالتی ہیں انکے مالکان پر جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔ 
قانون کے مطابق شاہراہوں پر گاڑیوں کے کرتب دکھانے اور کار اسکریچنگ کرنے پر بھی 2 ہزار درھم کا چالان کیاجاتاہے جبکہ ایسے ڈرائیور کے 12 پوائنٹ بھی کم کر دیئے جاتے ہیں ۔
ٹریفک پولیس نے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں بلند آواز والے سسٹم نصب نہ کریں اور نہ ہی   سائونڈ بوسٹر لگائیں تاکہ انہیں جرمانے کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

شیئر: