Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا پہلاسمارٹ پولیس سٹیشن

سمارٹ پولیس سٹیشن بہترین شاہکار ہے۔ فوٹو خلیج ٹائمز
دبئی میں جاری جی ٹیکس ٹیکنالوجی نمائش میں اس وقت دنیا بھر میں آنے والی نئی ٹیکنالوجیزمتعارف کرائی جارہی ہیں۔ اسی نمائش میں دنیا کے پہلے تیرتے تھانے (سمارٹ پولیس سٹیشن) کی نمائش کی گئی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق دنیا کے پہلے سمارٹ پولیس سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان نے شرکت کی۔

سمارٹ پولیس سٹیشن بڑے پیمانے پر خدمات پیش کرے گا۔فوٹوٹائم آﺅٹ دبئی

تیرتا ہوا یہ سمارٹ پولیس سٹیشن (ایس پی ایس) 2020ءکی پہلی سہ ماہی میں کھل جائے گا۔دبئی پولیس سٹیشن کی تیاری کے لیے کلینڈنسٹ گروپ نے شراکت فراہم کی ہے۔
اس موقع پرگروپ کے عہدیدار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سمارٹ پولیس سٹیشن دبئی میں رہنے والوںکو بڑے پیمانے پر اپنی ای پولیس خدمات پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے اور عوام کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات کے باقی سمندری حصوں میں زندگی کو بچانے کے علاوہ اس حوالے سے جدید تعلیم سے آگہی بھی دی جائے گی۔

امارات میں رہنے والے، سیاح اورطلبہ سمارٹ پولیس سٹیشن کا دورہ کریں۔ فوٹوٹائم آﺅٹ دبئی

اس موقع پر دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ المری کہا ہے کہ اس غیر معمولی اور انوکھے منصوبے نے دنیا بھر کی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی توجہ ہماری جانب مبذول کردی ہے کیونکہ وہ اپنے ممالک میں اس تجربے کو نقل کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے امارات میں رہنے والوں، سیاحوں اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ سمارٹ پولیس سٹیشن (ایس پی ایس ) کا دورہ کریں اور اس حوالے سے اپنے تاثرات دیں کہ سمندری ماحولیاتی نظام پر اس کے کیا اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
 کلینڈنسٹ گروپ کے چیئرمین جوزف کلینڈنسٹ نے کہا ہے کہ دبئی پولیس کے ساتھ ہماری اس سمارٹ سٹیشن کی تیاری انجینیئرنگ کا بہترین شاہکار ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دبئی پولیس نے پہلے تیرتے ہوئے سمارٹ پولیس سٹیشن کے ساتھ ہماری ڈیزائننگ کی صلاحیتوں کو پہچان لیا ہے۔

 سمارٹ پولیس سٹیشن 2020ءکی پہلی سہ ماہی میں کھل جائے گا۔ فوٹوٹائم آﺅٹ دبئی

 

شیئر: