Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے بعد اب جدہ سیزن کی تیاری

مختلف تفریحی سرگرمیوں میں 3 لاکھ وزٹر اور دو لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سیاح آئے (فوٹو: ٹوئٹر)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ  کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن کی کامیابی کے بعد اب جدہ سیزن کی تیاریاں جاری ہیں۔
’اب ہم جدہ سیزن اور مشرقی ریجن سیزن کی تیاری کر رہے ہیں۔ دونوں سیزنوں میں ایسی سرگرمیاں ہوں گی جو پہلی مرتبہ پیش کی جائیں گی۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترکی آل الشیخ  نے کہا کہ ریاض سیزن میں مجموعی طور پر 4 بلین ریال جبکہ اتھارٹی کو سیزن سے ایک بلین ریال کی آمدنی ہوئی ہے۔
’ریاض سیزن میں مجموعی طور پر 10 ملین سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔‘

ریاض سیزن میں مجموعی طور پر 10 ملین سے زائد افراد نے شرکت کی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

 ’ریاض سیزن طے شدہ وقت پر ختم ہو گیا ہے تاہم بعض سرگرمیاں جنوری کے آخر تک جاری رہیں گی۔‘
ترکی آل الشیخ  کا کہنا تھا ’مختلف تفریحی سرگرمیوں میں 3 لاکھ وزٹر اور دو لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سیاح آئے۔ 34 ہزار سے زیادہ افراد کو بلا واسطہ جبکہ 17 ہزار افراد بلواسطہ ملازمتیں ملیں ہیں۔‘
 

شیئر: