Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسکالرز کو سائنس ریسرچ میں ایوارڈ 

ایوارڈعرب سائنس ریسرچ کونسل آرگنائزیشن نے 2019ءکے حوالے سے جاری کیے ہیں فوٹو:ایس پی اے
کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے دو سعودی اسکالرز نے سائنس ریسرچ میں منفرد تحقیق پیش کرکے ایوارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے ماتحت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اسکالر ڈاکٹر محمد بن عبداللہ عسیری کو ہائی ویویوز ڈیجیٹل روشنی والا آلہ ایجاد کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ آلہ لاگت کے اعتبار سے بہت معمولی اوراستعمال کے لحاظ سے انتہائی آسان ہے۔ یہ درجہ حرارت سے متاثر نہیں ہوتا اور ہائی ویویوز کا حامل ہے۔
یہ باریک بینی اور راز داری کے لحاظ سے بھی منفرد ہے جبکہ ڈیجیٹل لائنوں کے استعمال کے کام آتا ہے۔
دوسرا ایوارڈ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں انجینیئرعلاءبن عبداللہ بادخن نے جیتا ہے۔ انہوں نے انٹرنیٹ نیٹ ورک پر اسپیشل ریسرچ کی جو مصنوعی ذہانت اور ای ایجوکیشن کے لیے انٹرنیٹ کے لوازمات سے تعلق رکھتی ہے۔

ڈاکٹر محمد بن عبداللہ عسیری کو ہائی ویویوز ڈیجیٹل روشنی والا آلہ ایجاد کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے فائل فوٹو

ایوارڈعرب سائنس ریسرچ کونسل آرگنائزیشن نے 2019ءکے حوالے سے جاری کیے۔
یہ ایوارڈ عرب ممالک کے نوجوانوں میں سائنس ریسرچ کا رجحانعام کرنے کی غرض سے دیئے جارہے ہیں۔
آرگنائزیشن کے رکن، عرب ممالک میں سائنس ریسرچ پر کام کرنے والے ادارے ہیں۔
         
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: