Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امارات میں ٹول ٹیکس نہیں لگے گا‘

امارات سٹریٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔فوٹو: امارات الیوم
متحدہ عرب امارات کی وزارت تعمیرات کے مطابق امارات کی وفاقی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹرکوں پر ٹیکس ان کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کی پالیسی کے تحت لگایا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق  وزیرتعمیرات انجینیئرعبداللہ بن محمد النعیمی نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا’کوئی ٹول ٹیکس اس وقت لگایا گیا ہے او رنہ آئندہ لگانے کا ارادہ ہے‘۔
وزیر تعمیرات نے کہا کہ پائدار شاہراہوں کی تعمیر کے سلسلے میں بڑا مرحلہ طے کرلیا گیا ہے۔ ان دنوں ایسی شاہراہوں پر کام کیا جارہا ہے جن سے درجہ حرارت میں کمی آئے اور نئی شاہراہیں ماحول دوست ہوں۔

دس ارب درہم کی لاگت سے 36 منصوبے نافذ کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

وزارت تعمیرات کے مطابق دس ارب درہم کی لاگت سے سیکیورٹی ، تعلیمی شعبوں ، خدمات اور شاہراہوں کے 36 منصوبے نافذ کیے جارہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔
 وزارت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 4 ارب 520 ملین درہم کی لاگت سے 55 اہم منصوبے مکمل کیے ہیں۔
 ان میں سے 780 ملین درہم کی لاگت سے راستے بنائے جائیںگے ۔ 350 ملین درہم کی لاگت سے 6ہیلتھ سینٹر اور ہسپتال تعمیر ہوں گے۔ 600 ملین درہم کی لاگت سے نئی نسل کے لیے چار سکول کھولے جائیں گے۔ 
152ملین درہم کی لاگت سے 5 سرکاری عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ امارات سٹریٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس پر 200 ملین درہم لاگت آئے گی۔
نئے منصوبوں میں شارجہ اور دبئی کو جوڑنے والی اتحاد سٹریٹ کی تجدید شامل ہے۔ اس کے ٹینڈر 2020 میں جاری ہوں گے۔ ا س کی لاگت 230ملین درہم ہوگی۔

شیئر: