Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سیکیورٹی کارروائی ،مسلح گروہ گرفتار

آپریشن گورنر شہزادہ محمد بن ناصر کی ہدایت پر کیا گیا۔فوٹو: عاجل
جازان کی مشرقی کمشنری الدایر میں مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کے دوران مسلح گروہ اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا گروپ گرفتار کرلیا گیا۔
شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے بھی پکڑے گئے۔ ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا برآمد ہو ئی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الدایر کے کمشنر نایف بن لبدة نے بڑے سیکیورٹی آپریشن کی نگرانی کی۔ پکڑے جانے والوںمیں لوٹ مار کرنے والے شامل تھے۔

 سیکیورٹی اہلکار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے مستعد تھے۔فوٹو: عاجل

سیکیورٹی آپریشن میں الدایر کمشنری کے گشتی دستے، الدایر پولیس،سرحدی محافظوں کے ماتحت کوہستانی دستہ اور سیکیورٹی کمانڈ کے اہلکار شامل تھے۔ آپریشن دشوار گزار کوہستانی علاقے میں کیا گیا ۔
سمگلروں اور رہزنوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو تعاقب جاری رکھنے سے روکنے کے لیے فائرنگ کی شروعات کی۔
 سیکیورٹی اہلکار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے مستعد تھے۔ جوابی فائرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی ناکہ بندی کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا گروپ بھی گرفتار کرلیا گیا۔فوٹو: عاجل

سیکیورٹی اہلکار کوہستانی علاقے کے پرخطر مقامات کی چھان بین جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں سے کچھ درانداز گرفتار کیے گئے۔
الدایر کے کمشنر نایف بن لبدة نے صحافیو ں سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن گورنر شہزادہ محمد بن ناصر کی ہدایت پر کیا گیا۔ اس طرح کے آپریشن انتہائی تکنیکی سیکیورٹی ٹیموں کے ذریعے ہی کرائے جاتے ہیں۔

شیئر: