Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار ہزار سے زائد قیدیوں نے امتحان دیا

 تعلیم بالغاں کے زمرے میں 900قیدیوں نے امتحانات میں حصہ لیا ۔ فائل فوٹو
سعودی عرب جیلوں او راصلاح خانوں میں موجود قیدی خواتین و حضرات کی تعلیم و تربیت و اصلاح کے بہترین انتظامات کیے ہوئے ہے۔ رواں تعلیمی سال کے دوران 4ہزار سے زیادہ قیدیوں نے جن میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں سالانہ امتحانات دیئے۔ 

محکمہ جیل کا نصب العین ہے کہ جیل سے باہر نکل کر قیدی بہتر زندگی گزار سکیں۔ فائل فوٹو

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تعلیم بالغاں کے زمرے میں 900قیدیوں نے امتحانات میں حصہ لیا جبکہ مڈل اسکول میں زیر تعلیم ایک ہزار ، ثانوی سکول میں زیر تعلیم 1500 اور کالج میں زیر تعلیم 700سے زیادہ قیدیوں نے امتحانات دیئے۔
سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے قیدی طلباءو طالبات کو امتحانات دینے کے لیے مناسب ماحول مہیا کیا۔ ہر جیل میں طلباءو طالبات کے لیے امتحانی ہال تیار کرائے۔ وہاں نہ صرف یہ کہ بنیادی ضروریات کا بندوبست کیا گیا۔
سعودی محکمہ جیل خانہ جات پرائمری، مڈل اور ثانوی کے اسکولوں نیزکالجوں میں زیر تعلیم قیدی خواتین و حضرات کی مدد کے لیے وزارت تعلیم کا تعاون حاصل کیے ہوئے ہے۔ سال بھر قیدی طلباءو طالبات کو ماہر اساتذہ مقررہ کورس پڑھانے کے لیے جیلوں میں لگائی جانے والی کلاسوں تک پہنچتے ہیں۔
محکمہ جیل خانہ جات یہ کام اس نصب العین کے تحت کررہا ہے کہ قیدی جیلوں سے نکلنے کے بعد معاشرے کے بہترین فرد کے طور پر کام کریں۔ یہ بہترین تعلیم و تربیت سے آراستہ ہوں۔قید و بند کی زندگی گزارنے کے بعد کسی مشکل کے بغیر آئندہ زندگی بہتر انداز میں گزار سکیں۔                   
 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: