Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 67 فیصد سعودی معاشرہ نوجوانوں پر مشتمل

سوشل میڈیا سے علاقائی مسائل اور عالمی امور سے آگاہی میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے اعدادوشمار (جی اے ایس ٹی اے ٹی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے "سعودی عرب کی کل آبادی میں 34سال سے کم عمر نوجوانوں کی تعداد 67.02 فیصد ہے ۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں جاری کردہ سرکاری سروے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کو نہ صرف آبادیاتی منافع سے استفادہ ہو رہا ہے بلکہ نوجوانوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد سے بھی مستفید ہو رہا ہے۔

تنخواہ کا ایک فیصد مستقبل کی مالی ضروریات کےطور پر رکھتے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

جنرل اتھارٹی برائے اعدادوشمار نے سعودی یوتھ ڈویلپمنٹ سروے2019 میں وضاحت کی ہے کہ 34سال سے کم عمر 67.02 افراد میں ایسے افراد جن کی عمریں 15تا 34 سال ہیں ان کی تعداد 36.7 فیصد ہے۔
 
سروے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سعودی مردوں کی تعداد 51.03 فیصد ہے جبکہ خواتین کی تعداد 48.97 فیصد ہے۔
ایسے سعودی نوجوان جن کی عمریں 15 سے 34 سال کے درمیان ہیں اور وہ روزگار سے منسلک ہیں تو اپنی ماہانہ تنخواہوں کا ایک فیصد مستقبل کی مالی ضروریات کے لئے بچت کے طور پر رکھتے ہیں۔

بچت کے لئےمخصوص اہداف نہیں(فوٹو الریاض)

سروے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد نے ہنگامی صورتحال کے لئے رکھے جانے کے علاوہ بچت کے لئے کسی مخصوص اہداف کا اظہار نہیں کیا۔ مردوں نے شادی کے وقت اور ازدواجی زندگی کے لئے مالی ذخائر کو بڑھانے پر توجہ دی ہے۔

سعودی نوجوان سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

اسی طرح نوجوان سعودی خواتین نے واضح کیا ہے کہ پر تعیش اشیا ءخریدنے یا کہیں سرمایہ کاری کرنے اور ذاتی کاروبار میں مالی اعانت کے لئے بچت کی جانب رخ کرتی ہیں۔
 اس رپورٹ میں سعودی عرب کے نوجوانوں کی سماجی ، آبادیاتی اور مالی حیثیت پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ ان کو درپیش مسائل، چیلنجوں اور ان کی ضروریات کا پتہ لگایا جا سکے۔
 سوشل میڈیا سے منسلک ہونے کے ساتھ مجموعی طور پر 98.43 فیصد سعودی نوجوانوں نے کہا ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے علاقائی مسائل اور عالمی امور سے آگاہی میں اضافہ ہوا ہے جس نے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلاشبہ اس کا تعلق سوشل میڈیا سے ہے۔
  • سعودی عرب کی تازہ ترین خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: