Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برج خلیفہ پر سعودی ڈاکار ریلی کی تشہیری مہم

تشہیری مہم میلان اور میڈرڈ کے ساتھ پیرس میں بھی نظر آئے گی
دبئی میں برج خلیفہ پر سعودی ڈاکار ریلی کی بین الاقوامی تشہیری وڈیو مہم شروع کردی گئی ہے ۔ دنیا کی سب سے بلند عمارت پر تشہیری مہم سیاحوں اور لوگوں کے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
 یاد رہے کہ دنیا کی سب سے چیلنجنگ ریس کا انعقاد 5 سے 17 جنوری تک پہلی مرتبہ سعودی عرب میں کیا جا رہا ہے۔
 عرب نیوز کے مطابق پہلی سعودی ڈاکار ریلی کے سلسلے میں ایکشن سے بھرپور ویڈیو اشتہار سعودی عرب میں ریاض ، جدہ اور دمام کے علاوہ دنیا کے معروف مقامات جیسے دبئی میں برج خلیفہ ، نیویارک میں ٹائمز سکوائر اور لندن میں لیسٹر سکوائر میں دکھایا جائے گا۔
تشہیری مہم میلان اور میڈرڈ کے ساتھ پیرس میں بھی نظر آئے گی جو ڈاکار ریلی کا گھر مانا جاتا ہے۔

دنیا کی سب سے بلند عمارت پر تشہیری مہم سیاحوں اور لوگوں کے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 سعودی عرب کا مقصد تشہیری مہم کے ذریعے مملکت کے منفرد صحرا کو سپورٹس ریسنگ کی دنیا میں متعارف کرانا اور مخصوص خطوں کی خصوصیت اجاگر کرنا ہے تاکہ سپورٹس ریسنگ کے شائقین جان سکیں کہ 5 جنوری سے کیا ایڈونچر شروع ہونے والا ہے۔
سعودی عربین موٹر سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان عبد اللہ الفیصل نے کہا ’ یہ مہم دنیا کو سعودی عرب کے حیرت انگیز قدرتی حسن ، مسحور کن صحرا ، بے مثال مہمان نوازی اور انٹرنیشنل سپورٹنگ ایونٹس کے انعقاد میں عالمی معیار کی جھلک پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے‘۔
 سعودی ڈاکار ریلی 2020 میں 62 ملکوںکے 550 سے زیادہ ڈرائیور مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔
 ڈاکار ریلی 2020 بارہ مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔ سعودی صحرا کا 7500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جا ئے گا۔ 
 ریلی کے پہلے مرحلے کا آغاز جدہ سے ہوگا جو کہ ملک کے مختلف علاقوں سے گزرے گی۔ربع الخالی سے گزرتے ہوئے ریلی کی آخری منزل القدیہ ہوگی۔
 ریلی میں شامل ڈرائیور ریت اور کنکریوں کے 676 کلو میٹر طویل علاقے سے گزریں گے۔ نیوم سے العلا تک کا سفر بہت مشکل ہو گا۔ 
القدیہ میں سعودی ڈاکار ریلی 2020 کی اختتامی تقریب ہو گی۔

شیئر: