Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 2019: عرب دنیا نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

بیشتر سعودی باشندوں نے ہیلتھ پلس کو زیادہ سرچ کیا۔ فوٹو: عرب نیوز
گوگل ٹرینڈز نے اپنے صارفین کو یہ جاننے کی سہولت دی ہے کہ دنیا کے کس علاقے میں گوگل پر سب سے زیادہ کن موضوعات کے بارے میں معلوما ت تلاش کی جا رہی ہیں۔ 
عرب دنیا کے بارے میں پوچھیں گے تو گوگل آپ کو بتائے گا کہ 2019 کے دوران عرب دنیا میں سب سے زیادہ کن موضوعات پر سرچ کی گئی۔
الامارات الیوم کے مطابق شمالی افریقہ اور مغرب کے عرب ممالک میں 2019 کے دوران سب سے زیادہ افریقن فٹبال کپ کے حوالے سے معلومات تلاش کی گئیں۔

عرب ممالک میں گوگل پر سب سے زیادہ افریقن فٹبال کپ کے حوالے سے معلومات تلاش کی گئیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

سعودی عرب کے بیشتر باشندوں نے ہیلتھ پلس کوسب سے زیادہ سرچ کیا جو سپیشل ہیلتھ کونسل کی خدمات کا مشترکہ نظام ہے۔
سعودی عرب میں ’ابشر توظیف‘ ویب سائٹ سے بہت زیادہ رجوع کیا گیا جو سعودی عرب میں خالی ملازمتوں کی تفصیلات دیتی ہے۔
مملکت میں پرائمری سکول کی چھٹی کلاس کے نتائج اور مڈل سکول کی تیسری کلاس کے نتائج بھی سرچ کیے گئے۔
الجزائر میں 2019 کے دوران پرائمری اسکول سرٹیفکیٹ کے نتائج کی تلاش کا کام زور و شور سے ہوا اور یہ موضوع چھایا رہا۔
مراکش میں افریقین کپ 2019 پر سرچ دوسرے نمبر پر رہا۔ ٹک ٹاک پر موسیقی، وڈیو کلپس کے چینی سوشل نیٹ کا نمبر تیسرا رہا۔
تیونس میں افریقین کپ 2019 چھایا رہا۔ گوگل پر فٹبال میچوں کے بارے میں سرچ کیا جاتا رہا۔

 مصری باشندوں نے اداکارہ منی فاروق اور محمد رمضان کے گانے سب سے زیادہ سرچ کیے۔ فوٹو: ٹوئٹر

 مصری باشندوں نے سب سے زیادہ 2019 ثانوی سکول کے نتائج سرچ کیے۔ اس کے بعد ’تزکرتی‘ مصریوں کا موضوع بنا۔ اداکارہ منی فاروق اور محمد رمضان کے گانے سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔
شام میں ٹی وی سیریل ’دقیقة صمت ‘ (ایک منٹ کی خاموشی) اور ’الھیبة‘ (ہیبت) سب سے زیادہ دلچسپی کا موضوع رہا۔ 
اردن میں جامع سبسڈی پروگرام ’تکافل‘ سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ اردنی خاندان کو اس عنوان کے تحت سرکاری زر تعاون دیا جاتا ہے۔
2019 کے دوران اہل اردن نے سب سے زیادہ اسی حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
لبنان میں ببجی گیم کے حوالے سے سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا گیا۔

شیئر: