Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت پیشہ سعودی خواتین شادی کے لیے بچت نہیں کرتیں

35 فیصد لڑکے شادی کے اخراجات کے لیے بچت کررہے ہیں۔فوٹو: اے ایف پی
 سعودی محکمہ شماریات نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 2009 کے دوران نوجوانوں سے متعلق کیے جانے والے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ 99 فیصد ملازمت پیشہ سعودی خواتین ’شادی‘ کے لیے بچت نہیں کرتیں۔
اخبار 24کے مطابق محکمہ شماریات نے جائزے میں بتایا کہ 15تا 34 برس تک کے 45 فیصد لڑکے اور لڑکیاں اپنی ماہانہ آمدنی کا ایک حصہ بچانے لگے ہیں۔ 
محکمہ شماریات کے مطابق 15تا 34 برس تک عمر والی لڑکیوں میں 50.2 فیصد اپنی آمدنی کا کچھ حصہ بچا رہی ہیں جبکہ اس عمر کے 43.6 فیصد لڑکے بچت کرتے ہیں۔ 

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 58.8 فیصد لڑکیاں بچت کرتی ہیں فوٹو :اخبار24

محکمہ شماریات کے جائزے میں بتایا گیا کہ 43.5 فیصد لڑکیاں اور لڑکے اپنی آمدنی کا 10 تا 25 فیصد بچا رہے ہیں۔ 39.6 فیصد لڑکے اور لڑکیاں10 فیصد سے بھی کم آمدنی بچاتے ہیں۔
جائزے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 35 فیصد لڑکے شادی کے اخراجات کے لیے بچت کررہے ہیں۔0.4 فیصد لڑکیاں شادی کی بچت میں لگی ہوئی ہیں۔
 دوسرے الفاظ میں یہ کہہ لیں کہ99.6 فیصد لڑکیاں شادی کے لیے بچت نہیں کرتیں تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 58.8 فیصد لڑکیاں بچت کرتی ہیں۔اس مد میں لڑکوں کا تناسب 35 فیصد ہے۔

شیئر: