Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فی خاندان کتنی گاڑیاں؟

گاڑیوں کے ٹائر تبدیل کرنے کا سالانہ تناسب ملک بھر میں 3.12 فیصد ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
 سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے سعودی خاندانوں سے متعلق تازہ ترین جائزے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گاڑیوں کی فی خاندان تعداد 1.38 سامنے آئی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق ملک بھر میں سالانہ گاڑیوں کا موبل آئل تبدیل کرنے کا ریکارڈ اوسط 8.85 ہے۔
گاڑیوں کے ٹائر تبدیل کرنے کا سالانہ تناسب ملک بھر میں 3.12 فیصد ہے۔

محکمہ شماریات نے سعودی خاندانوں سے متعلق تازہ ترین جائزہ جاری کیا ہے۔ فوٹو: روئٹرز 

محکمہ شماریات کے مطابق 77.61 فیصد خاندان پانی کے حصول کے لیے پبلک نیٹ ورک پر انحصار کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کے 85.43 فیصد خاندان الیکٹرانک فضلہ کچرے کے ڈبوں میں ڈال رہے ہیں جبکہ 65 لاکھ 32 ہزار 961 ٹن کچرا گھروں سے نکل رہا ہے۔
اسی طرح خاندانوں کی سطح پر الیکٹرانک کچرے کے آلات کی تعداد 5.81 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گاڑیوں کے ٹائر تبدیل کرنے کا سالانہ تناسب مملکت بھر میں 3.12 فیصد ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

محکمہ شماریات نے گھروں سے متعلق اعداد و شمار بھی جمع کیے ہیں اور ان کے اطراف آلودگی پیدا کرنے والے ذرائع کا بھی احاطہ کیا ہے۔
جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سوئمنگ پول کا پانی 61.60 فیصد تک واٹر ٹینکرز کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے۔

شیئر: