Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ کی مدد سے پہلا آپریشن

روبوٹ کے ذریعے ٹانکے لگانا زیادہ مفید اور موثرہے۔ فوٹو:عاجل
 سعودی عرب میں کنگ فہد میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے روبوٹ کی مدد سے اپنی نوعیت کا منفرد آپریشن کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ روبوٹ کی مدد سے مملکت میں پہلی مرتبہ آپریشن کیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ فہد میڈیکل سٹی نے ٹوئٹر پر اعلامیے میں کہا کہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن روبوٹ کی مدد سے کیا گیا ہے۔
 کنگ فہد میڈیکل سٹی کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد ابو خاطر نے بتایا کہ جسم سے چربی نکالنے کے لیے روبوٹ کی مدد لی جانے لگی ہے۔ اس شعبے میں اپنی نوعیت کا انقلابی عمل ہے۔ اس کی بدولت خون کے رساﺅ سے پیدا ہونےوالے مسائل محدود ہوجاتے ہیں۔

جسم سے چربی نکالنے کے لیے روبوٹ کی مدد لی جانے لگی ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

 ماضی میں جو خورد بینیں چربی کاٹنے کے سلسلے میں استعمال کی جارہی تھیں ا ن کے مقابلے میں نئے روبوٹ زیادہ موثر ہیں۔
ڈاکٹر محمد ابو خاطر کے مطابق ہاتھ سے ٹانکے لگانے کے بجائے روبوٹ کے ذریعے ٹانکے لگانا زیادہ مفید اور موثر ہوتاہے۔
’ نئی ٹیکنالوجی رسولی صاف کرنے ،زچگی، ہڈیوں اور دل وغیرہ کے آپریشن میں بے حد موثرہے۔ اس کی مدد سے تمام کام انتہائی معیاری انداز میں بڑی باریکی کے ساتھ انجام پاتے ہیں‘۔
 

شیئر: