Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرث ہسپتال پر حوثیوں کے گولے، جانی نقصان نہیں ہوا

حوثی گولوں سے ہسپتال کی بیرونی دیوار متاثر ہوئی ہے (فوٹو: عاجل)
جازان ریجن کی حرث کمشنری کے جنرل ہسپتال کے قریب حوثی باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے گولے گرے ہیں تاہم گولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جازان ریجن کے محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے یمنی سرزمین سے حرث ہسپتال پر گولے داغے ہیں‘۔
شہری دفاع کے ترجمان کرنل یحی عبد اللہ القحطانی نے بتایا ہے کہ ’حوثی گولوں سے ہسپتال کی بیرونی دیوار متاثر ہوئی ہے جبکہ کچھ گولے بیرونی حصوں پر گرے ہیں‘۔

گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا (فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’گوکہ جن جگہوں پر گولے گرے ہیں وہاں کوئی موجود نہیں تھا تاہم یہ وہ علاقے ہیں جہاں ہسپتال آنے والے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی ہر وقت موجودگی رہتی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’اطلاع ملنے پر محکمہ شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اس طرح کے حالات میں نافذ کئے جانے والے امدادی کام کا آغاز کردیا‘۔

شیئر: