Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ لائسنس کن پوائنٹس پر ضبط کیا جائے گا ؟

نیا ٹریفک قانون میں 3سال کے لیے 90پوائنٹس دیئے جائیں گے۔ فوٹو عاجل
سعودی وزارت داخلہ نے ٹریفک کے نئے قانون کا لائحہ عمل سرکاری گزٹ ’ام القریٰ‘ میں جاری کردیا۔ قدیم لائحہ عمل کی جگہ نئے لائحہ عمل پر3 جنوری 2020ءسے عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

حد سے زیادہ رفتار اور نشے میں گاڑی چلانا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فوٹو عاجل

ام القریٰ سرکاری گزٹ کے مطابق اگر گاڑی کے ڈرائیور نے تین برس کے دوران ٹریفک خلاف ورزیاں کرکے 90پوائنٹ پورے کرلیے تو ایسی صورت میں اس کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا جائے گا۔ 3برس کی شروعات پہلی خلاف ورزی کی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔
نئے ٹریفک قانون کے لائحہ عمل میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی ڈرائیور نے ایک سال کے دوران ٹریفک سلامتی کو خطرہ لاحق کرنے والی کوئی خلاف ورزی دوسری بار کی تو اس پر اس خلاف ورزی کے حوالے سے انتہائی جرمانہ لگایا جائے گا۔
 اگر کسی نے ایک سال کے دوران ایسی ٹریفک خلاف ورزی تیسری بار کی تو اس کی فائل ٹریفک عدالت کو پیش کردی جائے گی۔ عدالت اسے ایک برس تک قید کی سزا سناسکتی ہے۔ سزا کا فیصلہ مقررہ جرمانہ دہرا نہ کرنے کی صورت میں ہوگا۔
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ ٹریفک سلامتی کو خطرات لاحق کرنے والی خلاف ورزیاں 9ہیں۔ ان میں حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا،نشے کے عالم میں گاڑی چلانا، سگنل توڑنا، خطرناک شکل میں اوور ٹیک کرنا اور مخالف سمت میں ڈرائیونگ کرنا شامل ہیں۔
                     
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: