Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سگریٹ کی نئی پیکنگ میں پرانا ذائقہ بحال کیا جائے‘

کمیٹی نے کہا ہے کہ نئی پیکنگ کے بعد سگریٹ کے ذائقے میں واضح فرق ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سگریٹ کے بحران کا جائزہ لینے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’نئی پیکنگ کے بعد سگریٹ کے ذائقے میں واضح فرق آیا ہے جسے دور کرنے کے لیے سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعدد سرکاری اداروں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی ایک غیر جانبدار عالمی لیبارٹری ادارے سے ٹیسٹ کرانے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سگریٹ کی نئی اور پرانی پیکنگ میں ذائقے کا واضح فرق ہے۔

’سگریٹ کی نئی پیکنگ میں پرانا ذائقہ بحال کیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)

کمیٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’نئی پیکنگ میں سگریٹ کے بنیادی اجزا میں کوئی فرق نہیں تاہم شاید ترکیب میں اختلاف کی وجہ سے صارف کو ذائقے میں فرق محسوس ہورہا ہے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’لیبارٹرٹی ٹیسٹ کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے سگریٹ بنانے والی تمام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ ہے کہ پرانی پیکنگ والے ذائقہ دوبارہ بحال کیا جائے‘۔
کمیٹی نے بتایا ہے کہ ’کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’صارف جس ذائقے کا عادی ہے وہی ذائقہ بحال رکھا جائے تاہم سپلائی کی جانے والی سگریٹ نئی پیکنگ میں رکھی جائے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ سپلائی کرنے والے مقامی ایجنٹوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ صارفین سے براہ راست رابطہ اور ان کی شکایات سننے کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے‘۔
 

شیئر: