امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے اور اس پر مزید معاشی پابندیاں عائد کریں گے۔
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ’بدھ کو ایران کے حملوں میں کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ صرف فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ امریکی افواج کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر رہا ہے، اس ملک نے مہذب دنیا کو دھمکایا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد قاسم سلیمانی کو میری ہدایات پر نشانہ بنایا گیا۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی امریکہ پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ان کو بہت پہلے ختم کرنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں
-
’جنرل سلیمانی پر میزائل قطر سے داغا گیا‘Node ID: 451496
-
عراق میں امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہNode ID: 451566
-
ایرانی میزائل حملوں سے ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: عراقNode ID: 451941
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ان تمام ملکوں سے امن کے لیے تیار ہے جو امن چاہتے ہیں۔
’ہمارے تمام سپاہی محفوظ ہیں۔ ہماری افواج کسی بھی چیز کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے حملے میں نہ امریکی اور نہ عراقیوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ دنیا نے ایران کے تباہ کن رویے کو کافی عرصے تک برداشت کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے پاس ایک عظیم فوج اور ساز و سامان ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کو استعمال کریں گے۔ امریکہ کی مضبوط معیشت اور فوج ہی ہمارا دفاع ہے۔‘
امریکی صدر نے عالمی طاقتوں بشمول روس اور چین پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ 2015 میں کیا گیا معاہدہ چھوڑ دیا جائے اور ایک نئے معاہدے پر ایران کے ساتھ کام کیا جائے۔
’ہمیں مل کر ایک نئے معاہدے کے لیے ایران کے ساتھ کام کرنا چاہیے جس سے دنیا مزید محفوظ اور پر امن ہو۔‘
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میزائل حملوں کے بعد ایران پسپائی اختیار کر رہا ہے جو تمام متعلقہ فریقین اور دنیا کے لیے خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں آج نیٹو سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مشرق وسطیٰ میں مزید متحرک کردار ادا کرے۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایرانی بھی دیگر اقوام کی طرح ایک عظیم مستقبل کے حقدار ہوں۔
-
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں