Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانے ’ابشر‘ سے چیلنج کیسے؟

محکمہ ٹریفک نے ابشر کے ذریعے اعتراض ریکارڈ کرانے کی سہولت دی ہے۔ فائل فوٹو
گاڑیوں کے مالکان کو ٹریفک خلاف ورزیوں پر لگائے جانے والے جرمانے کو چیلنج کرنے کا حق حاصل ہے۔گاڑیوں کے مالکان ٹریفک جرمانوں کو آن لائن ’ابشر‘ کے ذریعے بھی چیلنج کرسکتے ہیں لیکن کیسے؟
اخبار 24کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو یہ یقین ہو کہ اس پر ٹریفک جرمانہ غلط لگایا گیا ہے۔ اسے ٹریفک خلاف ورزی کے بارے میں یقین ہوکہ وہ اس کا مرتکب نہیں ہوا تھا۔ یہ ٹریفک خلاف ورزی خودکار نظام کے تحت ریکارڈ ہوئی ہو یا ٹریفک اہلکار کے توسط سے اس کا اندراج ہوا ہو۔
ہر دو صور ت میں گاڑی کے مالک کو اسے چیلنج کرنے کا حق ہے۔ سب سے پہلے ابشر پر اپنے اکاﺅنٹ سے رجوع کیا جائے پھر ’خدماتی‘ کا آپشن استعمال کیا جائے۔ اس کے بعد ’المرور‘ (محکمہ ٹریفک) کا انتخاب کیا جائے۔ چوتھے مرحلے میں ٹریفک خلاف ورزی کی بابت اپنا اعتراض ریکارڈ کرایا جائے۔ 
یاد رہے کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے محکمہ ٹریفک کو ہدایت دی تھی کہ وہ خلاف ورزیوں کو آن لائن چیلنج کرنے کی سہولت فراہم کرے۔
                     
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: