Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک سب سے زیادہ عمرہ زائرین کس ملک سے آئے ؟

اب تک پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد5 لاکھ68ہزار 536ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے ہجری سال کی پہلی تاریخ سے 9جنوری 2020 (14جمادی الاول 1441ھ) تک 27 لاکھ16ہزار 858 عمرہ ویزے جاری ہوئے۔ ان میں سے 24لاکھ 12ہزار 572سعودی عرب آچکے ہیں جبکہ 20لاکھ37ہزار 631عمرہ کرکے وطن واپس جاچکے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والوں میں اب تک پاکستانی سرفہرست ہیں۔ ان کی تعداد 5 لاکھ68ہزار 536ریکارڈ کی گئی ہے۔
عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے بری، بحری اور فضائی تینوں راستے استعمال کررہے ہیں۔ سب سے زیادہ فضائی راستے سے عمرہ زائرین پہنچے ہیں۔ ان کی تعداد 22لاکھ72ہزار 163ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے بعد سب سے زیادہ زائرین انڈونیشیا (5لاکھ5ہزار217)، اس کے بعد انڈیا (2لاکھ92ہزار 822) اور چوتھے نمبر پر مصر ہے جہاں سے ایک لاکھ 37ہزار 834عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں۔
 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: