Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ 

عالمی سطح پرسعودی عرب کا پاسپورٹ 66 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
عالمی پاسپورٹ رینکنگ سروے کے مطابق سعودی عرب کے پاسپورٹ کی قدر میں اس سال مزید اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 میں عالمی سطح پر سعودی پاسپورٹ 66 ویں نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ برس تک 70 ویں نمبر پر تھا۔
سروے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں سب سے طاقتور پاسپورٹ جاپان کا ہے جسے 191 ممالک میں ویزہ فری انٹری کی سہولت حاصل ہے، جبکہ دوسرا نمبر سنگاپور کا ہے۔
عربی روزنامے 'مکہ' نے 'ہینری پاسپورٹ انڈکس' کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی پاسپورٹ کی قدر میں کافی بہتری آئی ہے۔
اس سال ان ممالک کی فہرست میں مزید اضافہ ہوا ہے جہاں سعودی پاسپورٹ کے حامل افراد کو پیشگی ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ ماضی میں عالمی سطح پر سعودی پاسپورٹ 70 ویں نمبر پر تھا، جبکہ حال ہی میں 66 پر آ گیا ہے۔
77 ممالک میں سعودی پاسپورٹ کے حامل کو پہلے سے ویزہ لینا ضروری نہیں ہو گا۔

پاکستانی پاسپورٹ کے لیے 32 ممالک ویزہ فری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا 

سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت کا نمبر57 ہے۔
کویتی پاسپورٹ کے لیے 95 ممالک ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات  18 ویں نمبر پر ہے۔ اماراتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے 171 ممالک میں براہ راست سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ 55 ممالک کے لیے اماراتی پاسپورٹ پر پہلے سے ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
ہینری پاسپورٹ انڈکس کے مطابق عالمی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 104 ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو دنیا کے 32 ممالک میں ویزہ فری انٹری کی سہولت حاصل ہے۔ 194 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو قبل از یں ویزہ حاصل کرنا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر امریکی پاسپورٹ کا نمبر 8 ہے جسے 184 ممالک میں ویزہ فری انٹری کی سہولت حاصل ہے، جبکہ جنوبی کوریا اور جرمنی کا تیسرا نمبر ہے، جنہیں 189 ممالک میں پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: