Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گارڈ کی مسروقہ بائیک،خوش قسمتی کا باعث بن گئی

بائیک چوری ہونے پر گارڈ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا ۔ فوٹو ، اخبار 24
جدہ کے مرکزی علاقے میں سعودی نجی سیکیورٹی گارڈ کی موٹر سائیکل کیا چوری ہوئی اس پر ہر سمت سے ' ریالوں' کی بارش ہونے لگی۔مسروقہ بائیک اسکے لیے خوش قسمتی کا باعث بن گئی۔
گارڈ نے سوشل میڈیا پر وڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے واحد ذریعہ نقل کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا ۔ آنکھوںسے بہنے والے آنسو اسکی بے بسی کی داستان سناتے رہے اور وہ یہی کہہ  رہا تھا ' اب میں ڈیوٹی پر کس طرح آوں گا ،میری بائیک چوری ہوگئی'۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو شہزادہ عبدالعزیز بن فہد نے بھی دیکھی اور فوری طو ر پر اس سے رابطہ کر کے اسے 2لاکھ ریال دینے کا وعد ہ کر لیا۔
ایک اور شخص نے گارڈ کے اکائونٹ میں نہ صرف 20 ہزار ریال ٹرانسفر کیے بلکہ اسے نوکری کی بھی پیشکش کر دی ۔ شوشل میڈیا پر چند گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے گارڈ کی فریاد سنی۔

، تمہارے آنسوں نے ہمیں رلایا اور مردوں کے خوبصورت موقف نے خوش کر دیا'۔ فوٹو، ٹویٹر

چند گھنٹوں میں ہی متاثرہ گارڈ جس کی مسروقہ موٹر سائیکل کی قیمت 15 سو ریال تھی ۔ وہ اسکے چوری ہو جانے پر اس فکر میں مبتلا ہو کر آبدیدہ ہو گیا تھا کہ اب کس طرح ڈیوٹی پر آسکے گا۔ وڈیو بناتے وقت اسکے تصور میں بھی نہیں تھا کہ  اس کی 15 سو ریال کی موٹر سائیکل کے بدلے اسے لاکھوں ریال ملنے والے ہیں۔
ناصر حمود نامی گارڈ نے پہلی وڈیو کے چند گھنٹوں بعد ہی دوسری وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں اس نے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد اور مخیر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا' میں آپ سب کا خاص طور پر شہزادہ عبدالعزیز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری فریاد سنی ۔اب میر ی ہر ضرورت پوری ہو چکی ہے بلکہ مجھے بہت کچھ مل گیا جو میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا'۔
ناصر نے مزید کہا ' دنیا میں ایسے ہمدرد وں کی کمی نہیں جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرتے ، میں اپنی بائیک کے چوری ہونے پر پریشان تھا اس لیے جدبات پر قابو نہ رکھ سکا اور وڈیو اپ لوڈ کی ، مگر اب میر ی ہر ضرورت پوری ہوچکی ہے اس لیے اب مجھے کچھ نہیں چاہئے'
ناصر حمود نے دوسری وڈیو میں اس جگہ کی بھی نشاندہی کی جہاں سے اسکی بائیک چوری ہوئی تھی۔
معروف سعودی فنکار فایز المالکی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کے ساتھ متاثرہ گارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا' 15 سوریال کی بائیک کے بدلے میں رب تعالی ٰ نے  2 لاکھ ریال کا رزق بھیج دیا، تمہارے آنسوں نے ہمیں رلایا اور مردوں کے خوبصورت موقف نے خوش کر دیا'۔

شیئر: