Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستورانوں اور شادی گھروں پر نئی پابندی

وزارت بلدیات نے بچا ہوا کھانا نعمت خانے کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے مملکت بھر میں موجود تمام ریستورانوں اور شادی گھروں کوبچا ہوا کھانا نعمت خانے کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزارت بلدیات و دیہی امور نے یہ بھی ہدایت کی کہ بچے ہوئے کھانے کو ناداروں میں تقسیم کرنے کے لیے قائم انجمنوں کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کیے جائیں۔
الوطن اخبار کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امو رنے ٹو ئٹر پر جاری بیان میں کہا’ قائم مقام وزیر ڈاکٹر ماجد القصبی نے تمام میونسپلٹیوں کو تحریری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ ریستورانوں اور شادی گھروں کو بچا ہوا کھانا حوالے کرنے کا پابند بنائیں‘۔

سعودی عرب میں بچا ہوا کھانا بڑی مقدار میں ضائع ہوتا رہا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

’حفظ النعمہ‘ انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ فلالی نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اور ہم سب اس پر عمل درآمد کے منتظر ہیں‘۔
 یاد رہے کہ سعودی عرب میں بچا ہوا کھانا بڑی مقدار میں ضائع ہوتا رہا ہے۔ مملکت کا شمار ان ممالک میں کیا جانے لگا تھا جہاں بچا ہوا کھانا حد سے زیادہ ضائع کردیا جاتا ہے۔ 
بچا ہوا کھانا ریستورانوں اور شادی گھروں سے وصول کرکے ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے والی انجمنوں نے وزارت بلدیات ک کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

شیئر: