Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسروقہ گاڑیوں کے پرزے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

کار چوروں کا گروہ تین سوڈانیوں پر مشتمل ہے۔ فوٹو :سوشل میڈیا
ریاض پولیس نے کار چوروں کا ایک عرب گروہ گرفتار کیا ہے۔گروہ گاڑیوں کو پرزوں میں تبدیل کرکے فروخت کرتا تھا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے ریاض پولیس کے حوالے سے بتایاکہ مقامی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیو ں نے مختلف اوقات میں گاڑیوں کی چوری کی رپورٹیں درج کرائی تھیں۔ 
پولیس ترجمان کے مطابق’ دسیوں شکایات موصول ہونے پر ریاض کے پولیس عہدیداروں نے وارداتیں کرنے والوں کا پتہ لگانے اور انہیں قانون نافذ کرنے والوں کے حوالے کرنے کے لیے خصو صی ٹیم تشکیل دی‘۔ 

 شہریو ں اور مقیم غیر ملکیو ں نے گاڑیوں کی چوری کی رپورٹیں درج کرائی تھیں۔ فوٹو: عاجل

 ’تفتیشی ٹیم نے مختلف مقامات اور افراد سے معلومات جمع کرکے واردات کرنے والوں تک رسائی حاصل کرلی۔ پتہ چلا کہ کار چوروں کا گروہ تین سوڈانیوں پر مشتمل ہے‘۔ 
پولیس ترجمان نے مزید بتایا ’ پوچھ گچھ پر سوڈانیوں نے اعتراف کیا کہ وہ گاڑیاں چوری کرکے انہیں پرزوں میں تبدیل کردیتے تھے اور مسروقہ کاروں کے پرزے فروخت کررہے تھے‘۔
’واردات کرنے والوں نے جنوبی ریاض کے الفیصلیہ محلے میں ایک احاطہ حاصل کررکھا تھا جہاں مسروقہ گاڑی لے جاتے او روہاں اسے پرزوں میں تبدیل کرکے فروخت کردیا کرتے تھے‘۔
پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا ’ جائے وقوعہ سے ایسی 36 گاڑیوں کے ثبوت ملے ہیں جنہیں وہ فاضل پرزوں میں تبدیل کرچکے تھے۔ بعض گاڑیوں کے ڈھانچے اور ان کے نمبر بھی مٹا چکے تھے۔ 
تینو ں سوڈانیوں کو تحویل میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

شیئر: