Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں چور گروہ گرفتار، عورت بھی شامل 

ملزمان ، مارکیٹ میں آنے والی خواتین کے پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے ۔ فوٹو ، سبق نیوز
 ریاض پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے 8 افراد کو چوری اور لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا ہے جن میں ایک عورت بھی شامل ہے ۔
ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے سبق نیوز کا کہنا ہے کہ ملزمان ریاض شہر کے مختلف علاقوں میں  متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ 
گرفتار ملزمان میں 4یمنی ، 3 سعودی اور ایک بنگلہ دیشی شامل ہے۔ گروہ کے ارکان پر الزام ہے کہ انہو ںنے سپر مارکیٹوں اور مختلف مقامات پر خریداری کے لیے آنے والے خواتین کے پرس چھیننے کے علاوہ  چوری اور لوٹ مارکی متعدد وارداتیں کی ہیں۔
گرفتار ملزمان کی عمروں کے بارے میں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان 30 سے 50  برس کے درمیان ہیں ۔ ملزمان کے بارے میں کافی عرصے سے پولیس کو شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر پولیس نے جامع انداز میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ۔
تمام ملزمان کے خلاف چوری اورلوٹ مار کا مقدمہ درج کر کے انکا چالان پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو ارسا ل کر دیا جہاں ان سے مزید تحقیقات کرنے کے بعدمقدمہ عدالت کو ارسال کیا جائے گا ۔ 
ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے اپنی وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو ان مقامات کی بھی نشاندہی کر دی جہاں ، جہاں انہو ںنے وارداتیں کی تھیں ۔ 

شیئر: