Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 13 لاکھ ریال کا سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار

گروہ کے افراد تیرہ لاکھ ریال سے زیادہ زیورات اور قیمتی اشیا چوری کرچکے تھے‘ ( فوٹو: عاجل)
 ریاض پولیس نے متعدد مکانوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ ریال کا سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ گروہ تین سعودی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایاہے کہ ’مقامی نوجوانوں پر مشتمل ایک تین رکنی گروہ گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتیں کررہا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پولیس کو اس کی اطلاعات ملی تھیں۔ چوروں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی‘۔

’گرفتار شدگان نے گیارہ وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے‘ ( فوٹو: الوٹام)

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پولیس نے سراغ رسانوں کے ذریعے پتہ لگالیا کہ مقامی نوجوان گھروں کے تالے توڑ کر زیورات اور قیمتی اشیا چوری کررہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چوروں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے گیارہ وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’گروہ کے قبضے سے مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ وہ تیرہ لاکھ ریال سے زیادہ زیورات اور قیمتی اشیا چوری کرچکے تھے‘۔

شیئر: