Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سپورٹس اور سیاحتی شعبے میں خواتین آگے

کام کرنے والی سعودی خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوگئی۔فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی محکمہ شماریات کے مطابق کھیلو ں اور سیاحتی تفریحات کے شعبوں میں 53 فیصد ملازم خواتین ہیں۔ 
سپورٹس میں ان کا تناسب 44 فیصد ہے۔ سیاحتی سرگرمیوں میں کام کرنے والی 6.540 خواتین میں سے 2.924 سیاحتی تفریحات سے منسلک ہیں۔
الوطن اخبار نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا’ سپورٹس اور سیاحتی تفریحات کے شعبوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوگئی۔ ا ن کی تعداد 52.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 سیاحوں کی رہائش کے شعبے سے منسلک سعودیوں کی تعداد 30.453 ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

’سپورٹس اور تفریحات کے برعکس سیاحت کے شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کا تناسب 5.3 فیصد ہے۔ اس شعبے میں 123.279 سعودی ملازم ہیں۔ ان میں 6.540 سعودی خواتین ہیں‘۔
سیاحوں کو قیام و طعام کی سہولت فراہم کرنے، ریلوے ٹرانسپورٹ، بس ٹرانسپورٹ، فضائی نقل و حمل، رینٹ اے کار، ٹریولنگ ایجنسیوں، ثقافتی سرگرمیوں اور سیاحت کے دیگر اہم شعبوں میں سعودی خواتین اپنی صلاحیتو ں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

سپورٹس میںخواتین کا تناسب 44 فیصد ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

محکمہ شماریات نے واضح کیا ’ سیاحوں کو اشیائے خورونوش فراہم کرنے اور انکی رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے میں سعودی بڑی تعداد میں آئے ہیں۔ سیاحت میں کام کرنے والے سعودیوں میں سے 50 فیصد سے زیادہ کا تعلق اسی شعبے سے ہے۔ 
مختلف سیاحتی شعبوں میں کام کرنے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد 123.279ہے۔ سعودی خواتین کی تعداد 6.540 ہے۔ ان کاتناسب 5.3 فیصد ہے۔
 سیاحوں کی رہائش کے شعبے سے منسلک سعودیوں کی تعداد 30.453 ہے۔ اس شعبے میں خواتین کا تناسب 1.8فیصد ہے۔
 

شیئر: