Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے تاریخی علاقے میں مکانات کی بحالی

بعض تاریخی عمارتوں کی حالت مخصوص اسباب کے باعث خراب ہوئی ہے۔ فوٹو الوطن
یونیسکو میں عالمی انسانی ورثے کے طور پر اندراج کے بعد جدہ کے تاریخی علاقے میں سو مکانات کی اصلاح و مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الوطن اخبا رکے مطابق وزارت ثقافت 34مکانات کی مرمت کرا رہی ہے۔13 کی مرمت کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ دس لاکھ مربع کلو میٹر کے رقبے میں واقع مکانات ، بازاروں ، تاریخی مساجد ، محلوں او رگھروں کی اصلاح و مرمت ہوگی۔

 تاریخی مکانات شہر کی ثقافت، تہذیب اور ترقی کی علامت مانے جاتے ہیں۔ فوٹو الوطن

جدہ کے تاریخی علاقے میں آل نصیف ، آل جمجوم، آل باعشن، آل شیخ، آل قابل،آل باناجہ، آل الزاھد، آل النصر اور قمصانی کے مکانات ہیں۔
یہ جدہ کے وہ تاریخی مکانات ہیں جو اس عالمی شہر کی ثقافت، تہذیب ، تمدن اور تعمیر و ترقی کی علامت مانے جاتے ہیں۔
 اخبار کے مطابق پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔30ایسے مکانات کی اصلاح و مرمت پہلے ہی کرلی گئی جن کے بارے میں خدشہ تھا کہ یہ کسی بھی وقت منہدم ہوسکتے ہیں۔
 کئی تاریخی عمارتیں منہدم بھی ہوچکی ہیں۔ بہت ساری عمارتوں کو اصلاح و مرمت کرکے گرنے سے بچالیا گیا۔

وزارت ثقافت تاریخی مکان کی مرمت پر دس لاکھ ریال سے زیادہ خرچ کررہی ہے۔ فوٹو الوطن

 بعض تاریخی عمارتوں کی حالت مخصوص اسباب کے باعث خراب ہوئی ہے۔
 ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مالکان نے مرمت کے حوالے سے لاپروائی برتی ہے۔دوسرا بڑا سبب یہ ہے کہ یہ مکانات کرائے پر دیے گئے تھے۔ کرایہ دار تارکین وطن نے انہیں مناسب طریقے سے استعمال نہیں کیا ۔ ان میں پانی کی نکاسی کا انتظام خراب تھا یہ بھی تباہی کے اسباب میں سے ایک ہے۔
اصلاح و مرمت کرنے والوں کا کہناکہ بعض مالکان نے اصلاح و مرمت کا منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی اپنے مکانوں کی اصلاح خود کرالی تھی۔ ان دنوں وزارت ثقافت ہر تاریخی مکان کی مرمت پر دس لاکھ ریال سے زیادہ خرچ کررہی ہے۔                             
 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: