Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی گلوکارہ جدہ کنسرٹ میں حصہ لیں گی

 گلوکار کا خاندان کئی ہفتے سے مشکلات میں ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
 لبنان کی معروف گلوکارہ نانسی عجرم نے انسٹا گرام پر خوشخبری سنائی ہے کہ وہ نئی تقریبات میں حصہ لیں گی۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں ویلنٹائن ڈے پر کنسرٹ میں شریک ہوں گی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق نانسی عجرم سعودی عرب کے بین الاقوامی ساحلی شہر جدہ کنسرٹ میں بھی حصہ لیں گی۔ مملکت میں ان کے بے شمار مداح ہیں۔
نانسی عجرم نیا وڈیوکلپ تیار کرا رہی ہیں۔ وہ ’دا فویس کڈز‘ پروگرام کی نئی قسطوں کی عکس بندی میں بھی حصہ لیں گی۔

 لبنان کی معروف گلوکارہ  قاہرہ میں ویلنٹائن ڈے پر کنسرٹ میں شریک ہوں گی۔فوٹو: ٹوئٹر

لبنانی گلوکارہ کے شوہر کے ہاتھوں شامی نوجوان کے قتل کا واقعہ عرب میڈیا میں سرخیوں میں رہا ہے۔ اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ قتل کے واقعہ کے متعد د نئے پہلو سامنے آرہے ہیں۔
گلوکار کا خاندان کئی ہفتے سے مشکلات میں ہے۔ 
 یاد رہے کہ چوری کی واردات کے لیے نقاب پوش چور جونہی بنگلے میں داخل ہوا توا اس کا سامنا نانسی عجرم کے شوہر سے ہوا۔ 
نانسی عجرم کے شوہر ڈاکٹر فادی الہاشم نے دھمکانے کے لیے پستول نکالا۔ دونوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران چور ہلاک ہوگیا تھا۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: