Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں کافی میلہ آج جمعرات کو سجے گا

 گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی کی پیداوار میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو سبق
سعودی عرب کے تمام علاقو ں میں (عربی قہوہ) کا رواج بہت زیادہ ہے۔ اہل خانہ بھی قہوہ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں۔ مہمانوں کی تواضع بھی ان دونوں نعمتوں سے کی جاتی ہے۔ 
تقریبات اور تہواروں میں کھجوروں اور عربی قہوے کا استعمال بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔

کافی میلے قہوے کے شائقین کی دلچسپی کا محورہوتا ہے۔ فوٹو العربیہ

سبق ویب سائٹ اور العربیٹ نیٹ کے مطابق جمعرات 30 جنوری کو جازان’الدایر کافی فیسٹیول‘ شروع ہوگا۔
 جازان سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ سرسبز و شاداب زرعی علاقہ ہے۔ یہاں کافی بڑے پیمانے پر کاشت ہوتی ہے۔ عرب کافی یا قہوے کے لیے ’البن‘ اور ’قہوہ ‘کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔
 

 2030 تک الدایر میں کافی کے دس لاکھ درختوں کی کاشت ہوگی۔ فوٹو العربیہ

جازان کی تمام کمشنریوں الدایر، ھروب، العارضہ، فیفا، العیدابی او رالریث میں کافی کے باغات پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ جازان کی کوہستانی کمشنریاں ہیں۔ 
کافی میلے قہوے کے شائقین کی دلچسپی کا محورہوتا ہے۔ یہاں وہ انواع و اقسام کی کافی کی تلاش میں پہنچتے ہیں۔ سٹالز پر صارفین کی تواضع قہوے سے کی جاتی ہے۔

سٹالز پر صارفین کی تواضع قہوے سے کی جاتی ہے۔ فوٹو سبق

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان میں کافی کی کاشت میں سال رواں کے دوران سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہاں امسال 306 ٹن کافی پیدا ہوئی ہے۔
الدایر کے کمشنر نایف بن لبدہ نے بتایا کہ امسال پچیس سے زیادہ پروگرام ہوں گے۔ امیر محمد بن عبدالعزیز ایوارڈ کافی کے مثالی باغ کو دیا جائے گا۔ یہاں کافی کے کاشت کار خصوصی نمائش کریں گے۔
 تجریدی آرٹ کی نمائش بھی ہوگی۔ مثالی شکل میں کافی کی کاشت، کٹائی، خشک کرنے اور مارکیٹنگ کرنے کے نئے طور طریقے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
امسال الدایر میں کافی میلہ گزشتہ برسوںسے مختلف ہوگا۔ کاشتکاروں کی تعداد 34 فیصد بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں پیداوار میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 آئندہ برس یہ اضافہ 70 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ اس سال کافی کے جن درختوں سے پھل نہیں ملے ہیں۔ آئندہ برس وہ بھی پھل دینے لگیں گے۔
میلے کے ڈائریکٹر مفرح بن مسعود المالکی نے بتایا ’2030 تک الدایر میں کافی کے دس لاکھ درختوں کی کاشت ہوگی۔‘
                       
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: