مدینہ منورہ میں مسافر بس سے 142 کلو کرسٹل ضبط
اتوار 14 ستمبر 2025 10:14
’دو عراقی مسافر تارکین کو گرفتار کیا گیا جو سمگلنگ کی کوشش میں ملوث تھے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسدادمنشیات کہاہے کہ مدینہ منورہ 142 کلو کرسٹل ضبط کیا گیا جو ایک بین الاقوامی مسافر بس کے اندر چھپایا گیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ کارروائی عراق کی ہم منصب ایجنسی کے تعاون سے کی گئی‘۔
’کارروائی کے نتیجے میں دو عراقی مسافر تارکین کو گرفتار کیا گیا جو سمگلنگ کی کوشش میں ملوث تھے‘۔
’ دونوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے تاکہ انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کیا جا سکے‘۔